ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پی این بی گھوٹالہ :  اکھلیش یادو کا مودی حکومت پر نشانہ ، عرضی لاؤ ، قرض لو اور بیرون ملک بھاگ جاؤ

سماجوی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کی ’ڈیجیٹل انڈیا‘ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے پنجاب نیشنل بینک میں ہوئے گھپلہ کے لئے ایک حد تک اسے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 17, 2018 04:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پی این بی گھوٹالہ :  اکھلیش یادو کا مودی حکومت پر نشانہ ، عرضی لاؤ ، قرض لو اور بیرون ملک بھاگ جاؤ
اکھلیش یادو ۔ فائل فوٹو

لکھنؤ : سماجوی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کی ’ڈیجیٹل انڈیا‘ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے پنجاب نیشنل بینک میں ہوئے گھپلہ کے لئے ایک حد تک اسے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔مسٹر اکھلیش یادو نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ ’ عرضی لاؤ ، قرض لو اور بیرون ملک بھاگ جاؤ ‘ یہ ہے ڈیجیٹل انڈیا۔ "انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہزاروں کروڑ روپے گھپلہ باز بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں، دوسری طرف چند روپیوں کی ادائیگی نہ کرپانے پر ، اسے معاف کرانے کے لیے ،مجبور کسان کو وزیراعلی کی رہائش گاہ کے سامنے درخت پر چڑھنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے یوگی حکومت کی کسانوں کی قرض معافی اسکیم کو بھی ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ انوسٹرس سمٹ ‘ کا خوب تشہیر کی جارہی ہے۔ پورے شہر کو ہورڈنگ سے بھر دیا گیاہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سرمایہ کار آئیں گے، لیکن اس سمٹ کی آڑ میں ٹھیلے-خوانچہ فروشوں کو بھگا دیا جا رہا ہے۔ ان کی روزی روٹی چھینی جارہی ہے۔

سماجوادی صدر نے کہا کہ سرمایہ کارتو ہر جگہ جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہی سرمایہ کاروں نے مہاراشٹر ، بنگال اور آسام کا بھی دورہ کیاہے۔ سرمایہ کاروں کی آمد سے کچھ نہیں ہوتا ہے بلکہ انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاری ہو گی یا نہیں۔ جو ماحول ہے اس سے تو نہیں لگتا ہے کہ سرمایہ کاری ہوگی۔

First published: Feb 17, 2018 04:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading