உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ : سی وی سی نے وزارت خزانہ اور بینک افسروں کو پوچھ گچھ کیلئے کیا طلب

    پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو قریب 14000 کروڑ روپیے کا دھوکہ دینے والے نیرو مودی : فائل فوٹو۔

    پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو قریب 14000 کروڑ روپیے کا دھوکہ دینے والے نیرو مودی : فائل فوٹو۔

    پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی جعل سازی کے معاملہ میں ہیرا تاجر نیرو مودی اور میہول چوکسی کے خلاف ای ڈی ، سی بی آئی اور انکم ٹیکس محکمہ کے بعد اب سینٹرل ویجلینس کمیشن ( سی وی سی) نے بھی کارروائی شروع کردی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی جعل سازی کے معاملہ میں ہیرا تاجر نیرو مودی اور میہول چوکسی کے خلاف ای ڈی ، سی بی آئی اور انکم ٹیکس محکمہ کے بعد اب سینٹرل ویجلینس کمیشن ( سی وی سی) نے بھی کارروائی شروع کردی ہے ۔ سی وی سی نے اس معاملہ میں پوچھ گچھ کیلئے پی این بی انتظا میہ کے اعلی عہدیداروں اور وزیر خزانہ کے اہلکاروں کو طلب کیا ہے۔
      سرکار سے وابستہ بدعنوانیوں کے معاملہ کی جانچ کیلئے قائمسی وی سی کے سامنے وزیر خزانہ اور پی این بی کے اعلی افسران اب 19 فروری کو پیش ہوں گے ۔
      نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پنجاب نیشنل بینک کے ایم ڈی اور سی ای او سنیل مہتا پیر کو صبح 11 بجے سی وی سی کے سامنے پیش ہوں گے ۔ اس دوران پی این بی کے چیف ویجلینس افسر بھی ان کے ساتھ ہوں گے ۔ وہیں وزارت خزانہ کی طرف سے فائنانشیل سروسز محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری سی وی سی کے سامنے پیش ہوں گے۔
      قابل ذکر ہے کہ ہیرا تاجر نیرو مودی اور اس کے مامو میہول چوکسی پر پنجاب نیشنل بینک سے 11400 کروڑ روپے کی جعل سازی کا الزام ہے ۔ اس معاملہ میں سی بی آئی اور ای ڈی کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دے رہی ہے ۔ جبکہ معاملہ کے اجاگر ہونے کے بعد سے ہی نیرو مودی فرار ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیرو اپنے کنبہ کے ساتھ نیویارک کے ایک عالی شان ہوٹل میں ٹھہرا ہوا ہے ۔
      First published: