ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جب پاکستانی شخص نے دہلی ہوائی اڈہ پر کہا : ہیلو، میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں اور ہندوستان میں رہنا چاہتا ہوں

تفتیش کے دوران رفیق نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی سے وابستہ ہے ، لیکن اب وہ یہ کام چھوڑ کر ہندوستان میں رہنا چاہتا ہے۔

  • PTI
  • Last Updated: Apr 28, 2017 08:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جب پاکستانی شخص نے دہلی ہوائی اڈہ پر کہا : ہیلو، میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں اور ہندوستان میں رہنا چاہتا ہوں
تفتیش کے دوران رفیق نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی سے وابستہ ہے ، لیکن اب وہ یہ کام چھوڑ کر ہندوستان میں رہنا چاہتا ہے۔

نئی دہلی : ہیلو، میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں، لیکن اب اور جاسوسی نہیں کرنا چاہتا اور ہندوستان میں رہنا چاہتا ہوں۔ ' دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جب ایک پاکستانی شخص نے ایئر پورٹ حکام سے یہ باتیں کہیں ، تو پورا عملہ حیران رہ گیا۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والا محمد احمد شیخ محمد رفیق نام کا ایک شخص دبئی سے ایئر انڈیا کی پرواز سے جمعہ کو دہلی آیا۔ وہ ایئر پورٹ کے ہیلپ ڈیسک پر پہنچا اور وہاں موجود خواتین سے کہا کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے بارے میں کچھ معلومات اشتراک کرنا چاہتا ہے۔

خاتون اہلکار نے فوری طور پر سیکورٹی حکام کو مطلع کیا ، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا اور مرکزی خفیہ ایجنسیوں کو اس بارے میں اطلاع دی گئی۔ 38 سالہ رفیق دبئی سے یہاں ایئر انڈیا کے طیارے سے پہنچا تھا اور یہاں سے اس کو کھٹمنڈو جانا تھا۔ تاہم اس نے اگلی فلائٹ چھوڑ دی اور ہوائی اڈے کے ہیلپ سینٹر پر پہنچ گیا۔

حکام نے بتایا کہ تفتیش کے دوران رفیق نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی سے وابستہ ہے ، لیکن اب وہ یہ کام چھوڑ کر ہندوستان میں رہنا چاہتا ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے ، جہاں مرکزی ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں اور اس کے دعوے کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

First published: Apr 28, 2017 08:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading