دہلی تشدد: دلبر نیگی قتل معاملہ میں دہلی پولیس نے شاہنواز کو کیا گرفتار
دہلی پولیس نے وزارت داخلہ (MHA) کو بتایا ہے کہ جس دن امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ احمد آباد پہنچے تھے۔ اسی دن دہلی پولیس کنٹرول روم کو شمالی مشرقی دہلی سے 4 ہزار سے زائد فون کالس موصول ہوئیں۔ یہ فون کالس مقامی لوگوں کی جانب سے کیے گئے تھے۔ جن میں لوگوں نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون،سی اے اے کی مخالف اور سی اے اے کی حمایت کرنے والے گروپوں میں تصادم ہورہاہے۔ فون کالس میں بتایاگیا ہے کہ کئی علاقوں میں پولیس ٹیموں پر پتھراؤ کیاگیا۔ کئی مقامات پر آگ زنی کی گئی ۔ اتناہی نہیں بعض فون کالس میں فائر نگ ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ۔(فائل فوٹو:نیوز18ہندی)۔
گزشتہ 26 فروری کو برج پوری میں دلبر نیگی کی لاش پائے جانے کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دلبر نیگی کی لاش برج پوری واقع انل سویٹ ہاؤس کے پاس سے ملی تھی۔
نئی دہلی۔ دہلی پولیس (Delhi Police) کی کرائم برانچ نے راجدھانی کے گوکل پوری میں پچھلے دنوں ہوئے تشدد معاملہ کے ایک ملزم شاہنواز (Shahnawaz) کو گرفتار کر لیا ہے۔ 26 فروری کو برج پوری میں دلبر نیگی کی لاش پائے جانے کے بعد معاملہ (FIR) درج کیا گیا تھا۔ دلبر نیگی کی لاش برج پوری واقع انل سویٹ ہاؤس کے پاس سے ملی تھی۔ اس سے پہلے دہلی پولیس نے تشدد کے دوران کانسٹیبل دیپک دہیا پر پستول تاننے والے ملزم شاہ رخ کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم معاملہ کے بعد سے فرار تھا جسے یوپی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
Delhi Police: Crime Branch has arrested an accused Shahnawaz, in the murder/riot case of Gokulpuri which was registered after the body of one Dilbar Negi was found in mutilated condition in Anil Sweet House, Brijpuri on 26th February. #DelhiViolencepic.twitter.com/p07SjSUpZS
شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے سلسلہ میں دہلی پولیس نے اب تک 683 ایف آئی آر درج کی ہے اور 1983 لوگوں کو پکڑا ہے۔ وہیں، آرمس ایکٹ کے تحت 48 معاملے درج کئے گئے ہیں۔
وہیں، جمعرات تک تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 53 پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں ہوئے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد جی ٹی بی اسپتال میں 44، آر ایم ایل اسپتال میں 5، ایل این جے پی اسپتال میں 3 اور جگ پرویش چندر اسپتال میں 1 ہو گئی ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔