ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہاتھرس کیس: پولیس کا دعویٰ، متاثرہ کو انصاف دلانے کی آڑ میں یوپی میں فسادات کرانے کی تھی سازش

یوپی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاتھرس کے بہانے اترپردیش میں بڑی سازش کو انجام دینے کی تیاری تھی۔ معاملہ کی جانچ میں کئی اہم جانکاریاں ملنے کے بعد پولیس اب ایکشن میں آ گئی ہے اور اس سازش کو انجام دینے والوں پر شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔

  • Share this:
ہاتھرس کیس: پولیس کا دعویٰ، متاثرہ کو انصاف دلانے کی آڑ میں یوپی میں فسادات کرانے کی تھی سازش
ہاتھرس کیس: پولیس کا دعویٰ، متاثرہ کو انصاف دلانے کی آڑ میں یوپی میں فسادات کرانے کی تھی سازش

نئی دہلی۔ اترپردیش ہاتھرس (Hathras Case) میں دلت لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت دری (Gangrape) کے بعد قتل معاملہ کی جانچ کر رہی ایجنسیوں نے اس پورے واقعہ میں ایک بڑی سازش کی آہٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ جیسے جیسے اس معاملہ کی جانچ آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے اس معاملے میں کئی چہرے سامنے آنے لگے ہیں۔ جانچ ایجنسیوں کو اس پورے واقعہ میں بھیم آرمی سے لے کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا (Popular Front of India) اور غیر ملکی فنڈنگ سے لے کر کانکنی مافیا تک سے کنکشن جڑنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ یوپی پولیس نے ان سب کے بیچ دعویٰ کیا ہے کہ دلت لڑکی کو انصاف دلانے کی آڑ میں یوپی میں فسادات بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی تھی اور اس کے لئے بیرون ملکوں سے پیسے بھیجے جا رہے تھے۔


یوپی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاتھرس کے بہانے اترپردیش میں بڑی سازش کو انجام دینے کی تیاری تھی۔ معاملہ کی جانچ میں کئی اہم جانکاریاں ملنے کے بعد پولیس اب ایکشن میں آ گئی ہے اور اس سازش کو انجام دینے والوں پر شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔ اترپردیش میں امن وامان میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ایک اہم رکن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اس معاملہ میں غیر ملکی فنڈنگ کی بات سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس معاملہ سے منسلک سبھی مشتبہ لوگوں کے بینک لین دین کی جانچ شروع کر دی ہے۔ جانچ میں اس بات کے بھی اشارے ملے ہیں کہ پی ایف آئی نے اس سازش میں بھیم آرمی کو شامل کیا اور اترپردیش میں فسادات پھیلانے کے لئے فنڈنگ کی۔ شروعاتی جانچ میں ایک مشتبہ کے کھاتے میں بھاری لین دین ہوا ہے۔ اب اس معاملہ سے منسلک دیگر لوگوں کے کھاتے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی پولیس کو مغربی یوپی کے ایک کانکنی مافیا کے بھی اس معاملہ میں فنڈنگ کے سراغ ہاتھ لگے ہیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 09, 2020 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading