உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش: حاملہ خاتون کو گود میں اٹھا کر’ رحم دل‘ داروغہ نے پہنچایا اسپتال

    داروغہ حاملہ خاتون کو گود میں اٹھا کر اسپتال لے جاتے ہوئے۔

    داروغہ حاملہ خاتون کو گود میں اٹھا کر اسپتال لے جاتے ہوئے۔

    اتر پردیش کے متھرا میں ایک داروغہ نے انسانیت نوازی کا مظاہرہ کر کے پولیس کی بدنام شبیہ کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      عام لوگوں کے دماغ میں اکثر وبیشتر پولیس کی منفی شبیہ بنی رہتی ہے۔ لیکن اتر پردیش کے متھرا میں ایک داروغہ نے انسانیت نوازی کا مظاہرہ کر کے پولیس کی اس بدنام شبیہ کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔

      متھرا چھاونی ریلوے اسٹیشن پر ایک داروغہ نے انسانیت کا ایک زبردست تعارف دیا۔ اس نے درد زہ سے پریشان حاملہ خاتون کی نہ صرف مدد کی بلکہ اسے اسپتال بھی لے کر گئے۔ یہاں اسٹریچر نہیں ملنے پر بعد میں انہوں نے خاتون کو گود میں اٹھا کر اسپتال کے اندر پہنچایا۔

      بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھرس سٹی جی آئی پی انچارج سونو کمار عدالت کے کسی کام سے متھرا جا رہے تھے۔ وہ متھرا جنکشن پر اترے تو ان کی نظر خاتون پر پڑی جو درد سے تڑپ رہی تھی۔ ایس او ہاتھرس نے فورا  102، 108 نمبر پر ایمبولینس کے لئے فون لگایا لیکن کسی سبب سے ایمبولینس دستیاب نہیں ہو سکا۔



      سونو کمار وقت نہ گنوا کر فوری طور پر حاملہ خاتون کو کار سے لے کر اسپتال پہنچے۔ وہاں پہنچنے پر جب انہیں پتہ چلا کہ اسپتال میں اسٹریچر دستیاب نہیں ہے تو انہوں نے عورت کو گود میں اٹھا کر ضلع اسپتال پہنچایا۔

      عورت نے اسپتال میں ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ زچہ اور بچہ دونوں صحت مند بتائے جا رہے ہیں۔ اس دوران پولیس والے کے اس روپ کو جس نے بھی دیکھا، وہ تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔

      (نیوز 18 کے لئے نتن کمار کی رپورٹ)
      First published: