ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیر: پولیس ٹیم پرگرینیڈ پھینکنے والا دہشت گرد گرفتار

پولیس کو بارہمولہ - سری نگر ہائی وے کے راستے دہشت گرد کے گزرنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس نے ہائی وے کی گھیرا بندی کرد اوراسے گرفتارکرلیا۔

  • Share this:
کشمیر: پولیس ٹیم پرگرینیڈ پھینکنے والا دہشت گرد گرفتار
جموں وکشمیر میں پولیس پرگرینیڈ حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار۔

جموں وکشمیر کے پاٹن میں پولیس ٹیم پر ہوئے حملے معاملے میں پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے حملے میں شامل دہشت گرد کو دبوچ لیا ہے۔


پولیس کو بارہمولہ - سری نگر ہائی وے کے راستے دہشت گرد کے گزرنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس نے ہائی وے کی گھیرا بندی کردی۔ پولیس نے دہشت گرد کو بابا تیغ پاٹن کے پاس گھیرا بندی کرکے گرفتار کرلیا۔


پولیس شمالی کشمیر کے پاٹن میں بدھ دوپہر دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پرحملہ کردیا۔ دہشت گردوں نے پولیس کے جوانوں پر گرینیڈ سے حملہ کردیا اوروہاں سے فرارہوگئے۔ زخمیوں میں ایک ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں پولیس افسرظفرمہندی، ڈپٹی ایس پی، پولیس اہلکار شبیراحمد اورعاشق حسین اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں، جن کی حالت مستحکم ہے۔


یہ بھی پڑھیں:   سری نگر کے فتح کدل میں مسلح تصادم۔ 2 جنگجو، ایک پولیس اہلکار اور1عام شہری ہلاک

یہ بھی پڑھیں:      جموں ۔ کشمیر : سکیورٹی فورسز سے انکاؤنٹر میں 3 ملیٹنٹ ہلاک ، ایک جوان شہید 
First published: Oct 17, 2018 09:01 PM IST