اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آخر کار مرکزی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور جانے کی دی اجازت ، سدھو نے کہی تھی یہ بات

    نوجوت سنگھ سدھو ۔ فائل فوٹو ۔

    نوجوت سنگھ سدھو ۔ فائل فوٹو ۔

    کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو حکومت نے جمعرات کو کرتارپور صاحب کوریڈور کے افتتاحی پروگرام میں شامل ہونے اور گردوارہ کے درشن کی مشرو ط اجازت دے دی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو حکومت نے جمعرات کو کرتارپور صاحب کوریڈور کے افتتاحی پروگرام میں شامل ہونے اور گردوارہ کے درشن کی مشرو ط اجازت دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے لیڈر، رکن اسمبلی اورسابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو 9 نومبر کو کرتارپور صاحب جانے کی سیاسی منظوری مل گئی ہے ، لیکن یہ منظوری مشروط ہے۔

      وہ افتتاح کے موقع پر جانے والے پہلے جتھہ میں شامل ہوں گے ، جس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ بھی جائیں گے۔ کرکٹ کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والے سدھو نے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کو آج دن میں بھیجے اپنے تیسرے خط میں لکھا تھا کہ قانون پر عمل کرنے والے شہری کے طورپر مرکزی حکومت اجازت ملنے پر ہی پاکستان جانے کے خواہش مند ہیں۔


      انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا تھا کہ اگر حکومت کو کسی طرح کا اعتراض ہے اور انہیں منع کردیتی ہے ، تو قانون پر عمل کرنے والے شہری کے طورپر وہ نہیں جائیں گے۔ اگر ان کے تیسرے خط کا جواب نہیں دیا گیا تو وہ لاکھوں سکھ عقیدت مندوں کی طرح ویزا لے کر پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔

      اس سے پہلے شام کو وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے باقاعدہ بریفنگ کے دوران سدھو کو سیاسی منظوری دیئے جانے سے متعلق سوالات کا واضح جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہاتھا کہ نوجوت سنگھ سدھو کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ ان پر منحصر ہے۔ کرتارپور کوریڈور کا موضوع بہت بڑا ہے ، اس لئے ہم افراد کے مسئلوں پر توجہ مرکوز نہیں کرسکتے ہیں۔
      First published: