الہ آباد کی ’’ تاریخی محرم کمیٹی ‘‘ نے اس بار محرم کے جلوسوں سے سیاسی پارٹیوں کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الہ آباد میں محرم کا جلوس نکالنے والی ۲۴؍ انجمنوں نے اپنی مشترکہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ محرم کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ اس بار محرم کا جلوس صرف محدود علاقوں تک ہی نکالا جائے گا تاکہ فرقہ پرست عناصر کو ماحول خراب کرنے کا کوئی موقع ہاتھ نہ آ جائے۔
تاریخی محرم کمیٹی کے صدر اسرار نیازی نے اس فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیوز 18 سے کہا کہ چونکہ 2019 کے عام انتخابات میں اب صرف کچھ ہی مہینے باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں سیاسی پارٹیاں محرم کے جلوسوں سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش ضرور کریں گی۔ محرم کے جلوسوں سے وہ سیاسی فائدہ نہ اٹھا پائیں، اسی لئے اس بار ان پارٹیوں کو جلوسوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اسرار نیازی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ محرم کا جلوس انتہائی سادگی اور احتیاط کے ساتھ نکالا جائے گا اور بھرپور کوشش کی جائے گی کہ اس سے علاقہ کا ماحول خراب نہ ہو ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔