உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھو کے بعد کیرتی آزاد کی بیوی بھی توڑیں گی بی جے پی سے رشتہ، عآپ میں جائیں گی!۔

    نئی دہلی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی بیوی پونم آزاد عام آدمی پارٹی کا دامن تھام سکتی ہیں۔

    نئی دہلی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی بیوی پونم آزاد عام آدمی پارٹی کا دامن تھام سکتی ہیں۔

    نئی دہلی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی بیوی پونم آزاد عام آدمی پارٹی کا دامن تھام سکتی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی بیوی پونم آزاد عام آدمی پارٹی کا دامن تھام سکتی ہیں۔ پونم آزاد دہلی میں بی جے پی کے لئے کام کرتی رہی ہیں۔ تاہم گزشتہ اسمبلی انتخابات میں انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا جس کے بعد خود کیرتی آزاد نے کھل کر اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔

      آزاد نے آئی بی این 7 سے کہا کہ یہ فیصلہ ان کی بیوی کا اپنا ہے۔ 2-3 دن میں کہانی صاف ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرتے ہیں۔ وہ (میری بیوی) جو بھی فیصلہ کرتی ہے وہ اس کا فیصلہ ہوگا۔ میں گزشتہ چھ ماہ سے پارٹی سے معطل ہوں۔ آزاد نے خود کو پارٹی کا سچا خادم بتایا۔

      ابھی ایک دن پہلے ہی ٹویٹر پر ایک فالورو کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیرتی آزاد نے لکھا تھا کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔ پارٹی نے مجھے معطل کر دیا۔ کیونکہ میں نے ایک چور کو چور کہا تھا۔ آزاد نے جس ٹویٹ پر یہ جواب دیا اس میں ان سے یہ عرض کیا گیا تھا کہ وہ پارٹی نہ چھوڑیں۔ بلکہ سبرامنیم سوامی کی طرح پارٹی میں رہ کر کرپشن کے خلاف لڑیں۔
      First published: