உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنسی تناسب میں مثبت تبدیلی، دہلی میں اب ایک ہزار لڑکوں پر 933 لڑکیاں

    2019 میں بچوں کی شرح اموات فی ہزار 24.19 تھی جب کہ 2020 میں یہ کم ہو کر 20.37 رہ گئی۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بچوں کی اموات میں اس کمی کو صحت کارکنوں کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

    • Share this:
    دہلی میں 2020 کے دوران پیدائش کے وقت جنس کا تناسب بڑھ کر 933 ہو گیا ہے۔  2019 میں یہ تعداد 920 تھی۔  دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2019 کے مقابلے 2020 میں دہلی میں جنسی تناسب کی شرح میں مثبت اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ جنسی تناسب کی شرح میں یہ اضافہ سماجی بیداری کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارا معاشرہ تعلیم یافتہ ہو رہا ہے اور لڑکیوں کی اہمیت کو سمجھ رہا ہے۔ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں بچوں کی اموات کی شرح میں بھی 2019 کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ہے۔

    2019 میں بچوں کی شرح اموات فی ہزار 24.19 تھی جب کہ 2020 میں یہ کم ہو کر 20.37 رہ گئی۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بچوں کی اموات میں اس کمی کو صحت کارکنوں کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات میں یہ کمی دہلی میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کا نتیجہ ہے۔  منیش سسودیا نے مزید بتایا کہ دہلی میں بھی زچگی کی شرح اموات میں کمی آئی ہے۔ 2019 میں زچگی کی شرح اموات 0.55 تھی جو 2020 میں کم ہو کر 0.54 فی ہزار پیدائش ہو گئی۔

    دہلی میں عوامی بیداری مہم کے بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں شرح پیدائش 2019 میں 18.35 فی ہزار سے کم ہوکر سال 2020 میں 14.85 فی ہزار ہوگئی۔ سال 2020 کے دوران کل 3,01,645 پیدائشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2019 میں یہ تعداد 3,65,868 تھی۔ دہلی کے صحت کے بنیادی ڈھانچے میں شاندار تبدیلیوں اور تمام شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات تک رسائی کی وجہ سے دہلی میں اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے دوران اموات کی شرح 7.03 فی ہزار پر آگئی ہے جو سال 2019 میں 7.29 تھی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: