உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منفعت بخش عہدہ : ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کا حکم ، اگلی سماعت تک دہلی میں ضمنی الیکشن کا اعلان نہ کریں

    ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اگلی سماعت تک دہلی میں نا اہل قرار دئے گئے 20 ممبران اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن کا اعلان نہ کرے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اگلی سماعت تک دہلی میں نا اہل قرار دئے گئے 20 ممبران اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن کا اعلان نہ کرے۔ عدالت نے کہا کہ معاملہ کی اگلی سماعت پیر کو ہونے والی ہے ، اسلئے الیکن کا اعلان ابھی نہیں کیا جانا چاہئے۔
      صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دینے سے متعلق سفارش پر دستخط کرنے کے بعد عدالت میں ممبران اسمبلی کی تین درخواستوں پر سماعت ہونے والی ہے ۔ پارٹی لیڈروں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اس آرڈر کو رد کرنے کا حکم دیا جائے ، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے دفاع کرنے کا مناسب موقع دئے بغیر ہی اپنی سفارش کی ہے۔
      عام آدمی پارٹی نے دلیل دی ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر مناسب جلد بازی سے کام کیا ہے ۔ اگر عدالت نے ممبران اسمبلی کی اہلیت کو برقرار رکھا ، تو ان کی سیٹوں کیلئے انتخابات ہوں گے ۔ تاہم اس سے وزیر اعلی کیجریوال کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، گرچہ پارٹی سبھی 20 سیٹوں پر بھی ہار جائے ، کیونکہ اسمبلی میں پارٹی کو ابھی بھی اکثریت حاصل ہے۔
      First published: