ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میں امر سنگھ ہوں، میں گھر توڑنے میں ماہر ہوں: سماجوادی پارٹی میں اب پوسٹر وار شروع

اکھلیش کے دو حامیوں نے ایک ہورڈنگ لگائی ہے جس میں امر سنگھ کو گھر توڑنے والا بتایا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 26, 2016 12:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
میں امر سنگھ ہوں، میں گھر توڑنے میں ماہر ہوں: سماجوادی پارٹی میں اب پوسٹر وار شروع
اکھلیش کے دو حامیوں نے ایک ہورڈنگ لگائی ہے جس میں امر سنگھ کو گھر توڑنے والا بتایا ہے۔

لکھنئو۔ سماج وادی پارٹی اور ملائم کنبے میں جاری رسہ کشی کھلے عام سڑکوں پر آنے کے بعد اب پوسٹر وار چھڑ چکی ہے۔ جہاں ایک طرف امر سنگھ کو بچانے کے لئے ملائم سنگھ یادو نے اپنے ہی بھائی رام گوپال کی قربانی دے دی، وہیں اکھلیش اور ان کے حامی کے ذریعہ لگاتار امر سنگھ کو پارٹی سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اس اتھل پتھل کے درمیان اکھلیش کے دو حامیوں نے ایک ہورڈنگ لگائی ہے جس میں امر سنگھ کو گھر توڑنے والا بتایا ہے۔ پوسٹر میں لکھا ہے، 'میں امر سنگھ ہوں اور میں گھر توڑنے میں ماہر ہوں۔ میں بی جے پی کا ایجنٹ ہوں اور میری دم کبھی سیدھی نہیں ہوگی۔ '


پیر کو ہوئی سماج وادی پارٹی کی میٹنگ میں بھی اکھلیش نے امر سنگھ پر ان کے خلاف سازش رچنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد شیو پال اور ملائم نے امر سنگھ کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔


ملائم نے تو اتنا تک کہہ دیا تھا کہ امر سنگھ نے انہیں جیل جانے سے بچا لیا۔ امر سنگھ کو ان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ شیو پال نے کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی کے کئی لیڈر امر سنگھ کے پیروں کی دھول کے برابر بھی نہیں۔
First published: Oct 26, 2016 12:30 PM IST