ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پوسٹ مارٹم رپورٹ: ایس پی سٹی کوپيٹ پیٹ کر قتل کیا گیا ، ایس او کو ماری گئی تھی اے کے 47 سے گولی

متھرا : جمعرات کی شام کو جواہرباغ میں ناجائز قبضہ ہٹانے گئی پولیس ٹیم پر فسادیوں نے حملہ کر دیا تھا ، جس ایس پی سٹی مکل دویدی اور فرح تھانے کے ایس او سنتوش کمار یادو کی موت ہو گئی تھی ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 04, 2016 11:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پوسٹ مارٹم رپورٹ: ایس پی سٹی کوپيٹ  پیٹ کر قتل کیا گیا ، ایس او کو ماری گئی تھی اے کے 47 سے گولی
متھرا : جمعرات کی شام کو جواہرباغ میں ناجائز قبضہ ہٹانے گئی پولیس ٹیم پر فسادیوں نے حملہ کر دیا تھا ، جس ایس پی سٹی مکل دویدی اور فرح تھانے کے ایس او سنتوش کمار یادو کی موت ہو گئی تھی ۔

متھرا : جمعرات کی شام کو جواہرباغ میں ناجائز قبضہ ہٹانے گئی پولیس ٹیم پر فسادیوں نے حملہ کر دیا تھا ، جس ایس پی سٹی مکل دویدی اور فرح تھانے کے ایس او سنتوش کمار یادو کی موت ہو گئی تھی ۔  ان دونوں جانباز افسروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فسادیوں نے ان کو کتنی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی مکل کو فسادیوں نے وحشیانہ طریقہ سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارا ۔ ان کے جسم اور سر کی متعدد ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں ۔


اس کے علاوہ فسادیوں نے ایس او سنتوش کمار کو اے کے 47 سے گولیاں ماریں تھی ۔ سنتوش کمار کے چہرے اور جسم پر گولیاں لگیں تھی ، جس سے ان کی موت ہوئی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کا بھی انکشاف ہوتا ہے کہ متھرا تشدد کا کھلنایک رام وركش یادو نے پولیس سے نمٹنے کے لئے پختہ انتظامات کئے تھے ۔ دیسی کٹے، تمنچے، دستی بم اور رائفل کے علاوہ اس کے کارندے اے کے 47 سے بھی لیس تھے ۔


غور طلب ہے کہ متھرا تشدد میں دو پولیس اہلکار سمیت اب تک 26 فسادیوں کی موت ہو چکی ہے ۔ اس درمیان پورا متھرا شہر اس وقت چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

First published: Jun 04, 2016 10:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading