Muzaffarnagar News: مظفر نگر کے ان علاقوں میں 3 دن تک بجلی کی فراہمی رہے گی منقطع، جانیں ٹائم اور وجہ

مظفر نگر کے ان علاقوں میں 3 دن تک بجلی کی فراہمی رہے گی منقطع

مظفر نگر کے ان علاقوں میں 3 دن تک بجلی کی فراہمی رہے گی منقطع

ایس ڈی او مہاویر چوک آئی پی سنگھ نے بتایا کہ 3، 4 اور 5 اپریل کو دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک مملانہ روڈ، نیازو پورہ، لدھ والا سمیت شاملی روڈ پر بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔ اس کے علاوہ محلہ کرشنا پوری، پریم پوری، امام باڑہ، خالاپار، کھادر والا، قدوائی نگر وغیرہ درجنوں محلہ میں بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Muzaffarnagar, India
  • Share this:
    مظفر نگر: یوپی کے مظفر نگر باشندوں کے لیے 3 دن مشکل بھرے رہیں گے۔ بدھائی کالا بڑے پاور اسٹیشن پر پاور گرڈ کی جانب سے لائنیں کھینچنے کا کام چلنے کی وجہ سے آدھے سے زیادہ شہر کی بجلی کی سپلائی 3 دن دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک منقطع رہے گی۔ اس دوران شاملی اور مملانہ روڈ پاور بجلی گھر سے سپلائی کی جانے والی سپلائی منقطع رکھی جائے گی۔

    دل جلے نے مراد آباد میں کھول دی 'بے وفا چائے' کی دکان، بریک اپ عاشقوں کے لیے خاص آفر

    مدھیہ پردیش میں نام بدلنے کا سلسلہ جاری، اب نصراللہ گنج کا نام بدل کر کیا گیا بھیروندہ

    بتادیں کہ مظفر نگر میں بدھائی کالا پاور ہاؤس سے ہو کر پاور گرڈ کارپوریشن کے زیراہتمام کے ذریعے لائن کھینچنے کا کام چل رہا ہے۔ ایس ڈی او مہاویر چوک آئی پی سنگھ نے بتایا کہ بجلی کی لائن کھینچے جانے کی وجہ سے سیکورٹی کے پیش نظر شاملی اور مملانہ روڈ پاور ہاؤس سے بجلی کی سپلائی نہیں کی جائے گی۔

    یہاں بجلی کی فراہمی رہے گی منقطع

    ایس ڈی او مہاویر چوک آئی پی سنگھ نے بتایا کہ 3، 4 اور 5 اپریل کو دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک مملانہ روڈ، نیازو پورہ، لدھ والا سمیت شاملی روڈ پر بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔ اس کے علاوہ محلہ کرشنا پوری، پریم پوری، امام باڑہ، خالاپار، کھادر والا، قدوائی نگر وغیرہ درجنوں محلہ میں بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔
    Published by:sibghatullah
    First published: