نئی دہلی۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے بین الاقوامی یوم خواتین تقریب کے موقع پر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ملک کا سب سے زیادہ طاقتور وزیر اعظم بتا کر ان کی تعریف کی۔ پربھو نے کہا کہ امریکہ میں اب تک کوئی خاتون صدر نہیں ہوئی ہے۔ لیکن ہمارے یہاں خواتین صدر، لوک سبھا اسپیکر اور وزیر اعظم ہو چکی ہیں۔ اندرا گاندھی ملک کی سب سے زیادہ طاقتور وزیر اعظم تھیں۔
سریش پربھو نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے مردوں کی پیروی کے لئے اعلی کارکردگی معیار اور صلاحیت کا پیمانہ طے کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین نے ملک میں نئی ثقافت پیدا کی ہے۔
پربھو نے کہا کہ ریلوے میں کئی خواتین ملازم ہیں جو اچھا کام کر رہی ہیں۔ عام طور پر خواتین جہاں بھی ہیں، اچھا کام کرتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔