ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عید پر 5 کروڑ مسلم طلبہ کو مودی حکومت کا تحفہ، پڑھائی کے لئے ملے گا پیسہ!۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپنی وزارت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد اگلے پانچ سالوں میں 5 کروڑ طلباء کو 'وزیر اعظم اسکالرشپ' دینے کا اعلان کیا ہے

  • Share this:
عید پر 5 کروڑ مسلم طلبہ کو مودی حکومت کا تحفہ، پڑھائی کے لئے ملے گا پیسہ!۔
مسلمان: علامتی تصویر، فائل فوٹو۔

نریندر مودی حکومت نے عید پر مسلم نوجوانوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ یہ تحفہ ہے پڑھنے، لکھنے کے لئے۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپنی وزارت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد اگلے پانچ سالوں میں 5 کروڑ طلباء کو 'وزیر اعظم  اسکالرشپ' دینے کا اعلان کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں سے تقریبا ڈھائی کروڑ یعنی 50 فیصد طالبات ہوں گی۔  اس کا فائدہ اٹھانے کے عمل کو سادہ اور شفاف بنایا گیا ہے۔


نقوی نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں ترقی کی گاڑی کو اعتماد کے ہائی وے پر تیزی سے دوڑانا ہماری ترجیح ہوگی تاکہ ہر ایک ضرورت مند کی آنکھوں میں خوشی اور اس کی زندگی میں خوشحالی لائی جا سکے۔ ترقی کے ہائی وے پر نہ کوئی اسپیڈ بریکر آنے دیں گے اور نہ کوئی روڑا۔ اس کے لئے ہمیں چوکس اور محتاط رہنا ہو گا۔


نقوی نے کہا کہ تھری ای یعنی ایجوکیشن، ایمپلائمنٹ اور ایمپاورمنٹ ہمارا ہدف ہے۔ اسے پورا کرنے کے لئے ہم محنت کر رہے ہیں۔ مسلم لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ’ پڑھو۔ بڑھو‘ مہم چلائی جائے گی۔ دور دراز کے علاقوں میں جہاں سماجی اور معاشی وجوہات کے مدنظر لوگ لڑکیوں کو تعلیم کے لئے نہیں بھیجتے ہیں وہاں تعلیمی اداروں کی سہولتیں اور وسائل فراہم کرانے کے لئے کام کیا جائے گا۔


 مسلم لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ’ پڑھو۔ بڑھو‘ مہم چلائے گی مودی حکومت: فائل فوٹو۔
مسلم لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ’ پڑھو۔ بڑھو‘ مہم چلائے گی مودی حکومت: فائل فوٹو۔


اقلیتی وزیر نے مزید کہا کہ 100 سے زیادہ موبائل وین کے ذریعہ تعلیم اور روزگار سے جڑے سرکاری پروگراموں کی جانکاری دینے کے لئے ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی۔

نقوی نے روزگار پر بھی پانچ سال کا روڈ میپ پیش کیا۔ کہا کہ دستکاروں اور کاریگروں کو روزگار سے جوڑنے اور انہیں بازار مہیا کرانے کے لئے اگلے پانچ سال میں ملک میں 100 سے زیادہ’ ہنر ہاٹ‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ان کی مقامی مصنوعات کی آن لائن فروخت کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں گے۔
First published: Jun 05, 2019 12:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading