உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پردیومن قتل معاملہ: سی بی آئی نے ریان کے طالب علم کو حراست میں لیا

    ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری کلاس کے سات سالہ طالب علم پرديومن ٹھاکر کو آٹھ ستمبر کو گلا ر یت کر قتل کر دیا گیا تھا۔

    ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری کلاس کے سات سالہ طالب علم پرديومن ٹھاکر کو آٹھ ستمبر کو گلا ر یت کر قتل کر دیا گیا تھا۔

    گروگرام۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں پردیومن قتل معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے اسکول کے ہی 11 ویں کلاس کے ایک طالب علم کو حراست میں لیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      گروگرام۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں پردیومن قتل معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے اسکول کے ہی 11 ویں کلاس کے ایک طالب علم کو حراست میں لیا ہے۔ ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری کلاس کے سات سالہ طالب علم پرديومن ٹھاکر کو آٹھ ستمبر کو گلا ر یت کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں بس کنڈکٹر اشوک سمیت تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔


      حراست میں لئے گئے طالب علم سے سی بی آئی پہلے بھی کئی بار پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ اسی طالب علم نے ہی ٹوائلٹ کے پاس اسکول کے مالی کو سب سے پہلے دیکھا تھا۔ سی بی آئی کی جانب سے حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا ہے۔


      قابل غور ہے کہ اس معاملہ کی جانچ کے لئے ہریانہ حکومت کی طرف سے قائم سہ رکنی ٹیم کی رپورٹ میں اسکول میں کئی خرابیوں کی باتیں سامنے آئی تھیں۔

      First published: