ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس وجہ سے جیو انسٹی ٹیوٹ کو دیا گیا "ممتاز ادارے " کا درجہ

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو 6 یونیورسٹیوں کو "ممتاز ادارے "کا درجہ دیا ہے جن میں تین سرکاری اور تین پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔

  • Share this:
اس وجہ سے جیو انسٹی ٹیوٹ کو دیا گیا
علامتی تصویر

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو 6 یونیورسٹیوں کو "ممتاز ادارے "کا درجہ دیا ہے جن میں تین سرکاری اور تین پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ  شامل ہیں۔جن یونیورسٹیوں کو ممتاز ادارہ کا درجہ دیا گیا ہے ان میں ایک جیو انسٹی ٹیوٹ بھی ہے جسے نیتا امبانی کی زیر قیادت ریلائنس فاؤنڈیشن کے ذریعے تجویز کیا گیا  ہے۔


ممتاز ادارہ کیلئے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ  زمرے کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کے اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ۔ درخواستوں پر غور کرنے کیلئے حکومت نے شری این گوپال سوامی (چیئرمین) پروفیسر ترون کھنہ ،پروفیسر پریتم سنگھ اور رینو کھٹور کی ایک کمیٹی قائم کی گئی  تھی۔


سرکاری اداروں میں آئی آئی ٹی بامبے ،آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ایس سی بنگلورو کو ممتاز ادارہ کا درجہ دیا گیا ہے۔ سرکاری ادارے زیادہ خود مختاری کے ساتھ 1000 کروڑ روپئے تک کے اضافی فنڈ کے لئے اہل ہوں گے۔

First published: Jul 10, 2018 09:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading