نئی دہلی: مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ تعلیمی سیشن 20-2019 سے ملک کے اقتصادی طورپرپسماندہ طبقات کے لئے 10 فیصد ریزرویشن نافذ کیا جائے گا اورملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تقریباً 25 فیصد سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
900 پرکاش جاوڈیکرنے بتایا کہ یونیورسیٹیوں اور40 ہزارکالجوں میں عام زمرے کے اقتصادی طورپرکمزورلوگوں کے لئے 10 فیصد ریزرویشن اسی تعلیمی سال سے لاگو کیا جائے گا۔ مرکزی وزیرنے یہ بھی بتایا کہ یہ ریزرویشن ایس ٹی، ایس سی، کے طالب علموں کوملنے والے ریزرویشن سے الگ ہوگا اوراس کے لئے تعلیمی اداروں میں اضافی نشستیں پیدا کی جا رہی ہیں۔
میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ تعلیمی سیشن 20-2019 سے ہی ریزرویشن نافذ ہوجائے گا۔ اس کے طریقہ کارپرکام ہورہا ہے اورایک ہفتہ کے اندرہم اضافی سیٹوں کی صحیح تعداد بتاسکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ یونیورسٹی بھی ریزرویشن نافذ کرنے کے لئے تیارہیں۔
غور طلب ہے کہ گذشتہ دنوں صدر جمہوریہ کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی اعلیٰ ذات کے اقتصادی طورپر پسماندہ طبقات کے لئے 10 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ اس تاریخی آئینی ترمیمی بل کو جنوری میں ہی لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں منظوری ملی تھی۔ 124 ویں آئینی ترمیمی بل منظورہونے کے بعد 10 فیصد ریزرویشن نجی تعلیمی اداروں میں اطلاق ہو گیا ہے چاہے یہ ادارے حکومت کی طرف سے مالی امداد ہو یا غیر امدادی ہوں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔