اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پرنب مکھرجی کی فرضی فوٹو پر آر ایس ایس نے کہا۔جنہوں نے انہیں روکنا چاہا،یہ ان کا کام

    سابق صدر پرنب مکھرجی نے بطور چیف گیسٹ آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

    سابق صدر پرنب مکھرجی نے بطور چیف گیسٹ آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

    آر ایس ایس کے پروگرام میں شامل ہوئے سابق صدر پرنب مکھرجی کی سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ کی گئی تصویروں کو وائرل ہونے پر سنگھ کے بڑے لیڈر ڈاکٹر منموہن ویدھ نے صفائی پیش کی ہے۔

    • Share this:
      آر ایس ایس کے پروگرام میں شامل ہوئے سابق صدر پرنب مکھرجی کی سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ کی گئی تصویروں کو وائرل ہونے پر سنگھ کے بڑے لیڈر ڈاکٹر منموہن ویدھ نے صفائی پیش کی ہے۔انہوں نے خط لکھ کر کہا ہے کہ کچھ سیاسی ہارٹیون نے سنگھ کو بدنام کرنے کیلئے ایسا کیا ہے۔کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ سابق صدر آر ایس ایس کے ہیڈ کواٹرآئیں۔جنہوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی ان لوگوںنے ہی تصوہیروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

      ویدھ نے لکھا ہے کہ ایسی طاقتیں صرف سنگھ کے پروگرام  میں ڈاکٹر مکھرجی کو شامل ہونے سے روکنا چاہتی تھیں اور اب سنگھ کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کے گھٹیا طریقے استعمال کر رہی ہیں۔منموہن ویدھ نے واضح کیا کہ وہ ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں  جو آر ایس ایس کو بدنام کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔

      دراصل آر ایس ایس کے پروگرام کے بعد سوشل میڈیا پر پرنب مکھرجی کی کچھ تصویریں شیئر ہو رہی ہیں ۔ان میں صدر کو آر ایس ایس کے لیڈران اور کارکنان کی طرح مبارک باد دکھایا جا رہا ہے۔ اصل میں جمعرات کے پروگرام میں ایسا کچھ  نہیں ہوا۔سابق صدر پرنب مکھرجی صرف منچ پر کھڑے تھے۔

      First published: