ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دوردرشن اور ریڈیو ملازمین کی تنخواہ کے لئے 208 کروڑ روپئے جاری

نئی دہلی۔ پرسار بھارتی کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر ششی شیکھر ویمپتی نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے دوردرشن اور ریڈیو ملازمین کی تنخواہ کے لئے 208کروڑ روپے 28فروری کو جاری کردئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 05, 2018 10:53 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دوردرشن اور ریڈیو ملازمین کی تنخواہ کے لئے 208 کروڑ روپئے جاری
پرسار بھارتی کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر ششی شیکھر ویمپتی: تصویر، ٹوئٹر۔

نئی دہلی۔ پرسار بھارتی کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر ششی شیکھر ویمپتی نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی  وزارت نے دوردرشن اور ریڈیو ملازمین کی تنخواہ کے لئے 208کروڑ روپے 28فروری کو جاری کردئے ہیں ۔  ویمپتی نے ایک ٹوئٹ کرکے بتایا کہ دوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملنے کے بارے میں میڈیا کے ایک گروپ کی رپورٹوں کو نوٹس کیا گیا۔ 28فرور ی کو تنخواہ کے فنڈ میں 208کروڑ روپے جاری کردئے گئے۔


پرسار بھارتی نے رواں مالی سال کے دوران تنخواہ دینے کے لئے وزارت سے اب تک 1989کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔

ویمپتی کا بیان ان میڈیا رپورٹوں پر ردعمل ہے جن میں پرسار بھارتی کے صدر اے سوریہ پرکاش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پبلک براڈ کاسٹر کو اپنے فنڈ سے جنوری اور فروری کے لئے ملازمین کی تنخواہ ادا کرنی پڑی کیونکہ وزارت نے رقم جاری نہیں کی تھی۔


First published: Mar 05, 2018 10:53 AM IST