ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تاجپوشی کی قیاس آرائی کے دوران امریندر او رپرشانت نے کی راہل گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو پارٹی کی کمان سونپنے کا مطالبہ کرنے والے پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے آج یہاں مسٹر گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقا ت کی۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 02, 2016 11:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تاجپوشی کی قیاس آرائی کے دوران امریندر او رپرشانت نے کی راہل گاندھی سے ملاقات
نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو پارٹی کی کمان سونپنے کا مطالبہ کرنے والے پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے آج یہاں مسٹر گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقا ت کی۔

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو پارٹی کی کمان سونپنے کا مطالبہ کرنے والے پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے آج یہاں مسٹر گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقا ت کی۔

کیپٹن سنگھ پارٹی کا انتخابی لائحہ عمل تیار کرنے والے پرشانت کشور کے ساتھ دن میں مسٹر گاندھی کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس نے اس ملاقات کے بارے میں باضابطہ کچھ نہیں کہا لیکن مسٹر گاندھی کو پارٹی کی کمان سونپے جانے کی خبروں کے درمیان اس ملاقات کو کافی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے محترمہ پرینکا گاندھی کو بھی سرگرم سیاست میں لانے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ پارٹی میں ان کے شامل ہونے سے کانگریس کو بہت فائدہ ہوگا۔

First published: Jun 02, 2016 11:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading