ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یو پی مشن 2017 : انتخابی مہم میں پرینکا کی شمولیت سے کانگریس کی کارکردگی مضبوط ہوسکتی ہے: پرشانت کشور

لکھنؤ : اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں پرینکا گاندھی کا کردار زیادہ کرنے کی راہ ہموار کرتے ہوئے کانگریس کے انتخابی حکمت ساز پرشانت کشور نے ان کو سرگرمی انتخابی مہم شامل کرنے کی وکالت کی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jul 03, 2016 05:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یو پی مشن 2017 : انتخابی مہم میں پرینکا کی شمولیت سے کانگریس کی کارکردگی مضبوط ہوسکتی ہے: پرشانت کشور
لکھنؤ : اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں پرینکا گاندھی کا کردار زیادہ کرنے کی راہ ہموار کرتے ہوئے کانگریس کے انتخابی حکمت ساز پرشانت کشور نے ان کو سرگرمی انتخابی مہم شامل کرنے کی وکالت کی ہے

لکھنؤ :  اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں پرینکا گاندھی کا کردار زیادہ کرنے کی راہ ہموار کرتے ہوئے کانگریس کے انتخابی حکمت ساز پرشانت کشور نے ان کو سرگرمی انتخابی مہم شامل کرنے کی وکالت کی ہے، کیونکہ انہيں یقین ہے کہ یرینکا کا کرشمہ ریاست میں کانگریس کی احیاء نو میں مدد گار ثابت ہوگا۔

ان کے خیال میں ریاستی اسمبلی کے 2017 انتخابات کی دوڑ میں کارکنوں کا حوصلہ اور عز م بڑھا نے کے لئے بنیادی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق مسٹر پرشانت کشور کی ٹیم نے پرینکا گاندھی کو اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے پسندیدہ حلقے امیٹھی اور رائے بریلی سمیت چند دیگر اضلاع میں بھی انتخابی مہم چلانے کا مشورہ دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پرینکا گاندھی ایسے 150 اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلا سکتی ہیں جہاں کانگریسی امیدواروں کے جیتنے کی امید قوی ہے۔

تاہم  اترپردیش میں اسمبلی انتخابات قریب آنے کے باوجود کانگریس نے ابھی تک اپنا گھر بھی نہیں سدھار سکی ہے اور پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں میں اپنے مستقبل کے سلسلے میں شش و پنج پایا جاتا ہے۔

First published: Jul 03, 2016 05:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading