ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کرائے کا کمرہ دلانے کے بہانے 3 لوگوں نےخاتون کے ساتھ کیا انتہائی شرمناک کام، پار کی حیوانیت کی ساری حدیں اور پھر کیا یہ۔۔۔۔

یوپی کے پرتاب گڑھ ضلع میں ایک شادی شدہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری (Gangrape) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ فتن پور تھانہ (Fatanpur Police Station) کے راماپور بازار کا ہے جہاں رات نو بجے کرائے کا کمرہ دلانے کے بہانے تین لوگوں نے ایک سنسان گھر میں لے جاکر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی۔

  • Share this:
کرائے کا کمرہ دلانے کے بہانے 3 لوگوں نےخاتون کے ساتھ کیا انتہائی شرمناک کام،  پار کی حیوانیت کی ساری حدیں اور پھر کیا یہ۔۔۔۔
حیوانیت کی ساری حدیں پار

یوپی کے پرتاب گڑھ ضلع میں ایک شادی شدہ  خاتون کی اجتماعی عصمت دری (Gangrape)  کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ فتن پور تھانہ (Fatanpur Police Station)  کے راماپور بازار کا ہے جہاں رات نو بجے کرائے کا کمرہ دلانے کے بہانے تین لوگوں  نے ایک سنسان گھر میں لے جاکر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کے بعد خاتون کو چھوڑ کر دبنگ فرار ہوگئے۔ شادی شدہ خاتون نے پولیس سے شکایت کی اور انصاف کی گہار لگائی۔ معاملے میں فتن پور پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے تین ملزموں کے خلاف فتن پور تھانے میں گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

راما پور بازار میں رہنے کیلئے ڈھونڈ رہی تھی کرائے کا کمرہ

اس واقعے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ متاثرہ خاتون کھاگا پور میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے لیکن اب وہ راماپور بازار میں رہنے کیلئے کرائے کا روم کی تلاش کررہی تھی۔ بازار کے ایک شخص نے خاتون کو کرائے کا کمرہ دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے رات نو بجے کمرہ دکھانے کیلئے بلایا جس کے بعد خاتون کو دبوچ کر اپنے دو دوستوں کے ساتھ علاقے کے سنسان گھر میں لیکر چلے گئے جہاں اس کے ساتھ ریپ کی واردات کو انجام دیا گیا۔

دو ملزموں کو گرفتار کرکے پوچھ۔گچھ جاری


پولیس نے خاتون کا میڈیکلا کرانے کیلئے اسپتال  بھیج دیا ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں دوسری ریاست میں رہتا ہے۔ فتن پور ایس او کا کہنا ہے کہ تین لوگوں کے خلاف گینگ ریپ کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ دو گرفتار ملزموں سے معاملے پر پوچھ۔گچھ جاری ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 23, 2020 02:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading