உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پروین توگڑیا17اپریل سے احمد میں غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے

    پروین توگڑیا: فائل فوٹو

    پروین توگڑیا: فائل فوٹو

    نئی دہلی: وشو ہندو پریشد سے پروین توگڑیا کو باہر کا راستہ دکھائے جانے کے ساتھ ہی اب انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ تیز کردیا ہے۔ پروین توگڑیا17اپریل سے احمد میں غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے

    • Share this:
      نئی دہلی: وشو ہندو پریشد سے پروین توگڑیا کو باہر کا راستہ دکھائے جانے کے ساتھ ہی اب انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ تیز کردیا ہے۔ انتخابی نتائج آنے کے بعد توگڑیا نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ ہندو، کسان، نوجوان، خواتین اور مزدوروں کے مطالبات کو لے کر 17اپریل سے احمد آباد میں غیر معینہ مدت کےلئے بھوک ہڑتال کریں گے اور ہندوئوں کے لئے جیسے ابھی تک کام کرتے رہے ہیں، ویسے ہی آگے بھی کام کرتے رہیںگے۔
      اس دوران پروین توگڑیا نے نئے بین الاقوامی صدر وشنو سدا شیو کوکجے کو اپنے 32سال کی خدمات کی مبارکباد دی۔ انہو ں نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کے مالکوں نے سچ اور مذہب کو دبایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاکھوں کارکنان ناراضگی میں مجھے فون کررہے ہیں۔ انہوں نے اس دوران پوچھا کہ میرا گناہ کیا تھا، بس یہی کہ میں نے 100 کروڑ ہندوئوں کی آواز بلند کی، جس کی سزا آج ہمیں دی گئی۔
      میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کارکنان سے کہا کہ جیسے وہ ابھی تک ان کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلتے رہے ہیں، ویسے ہی ابھی بھی ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگ دیکھئے گا کہ ہم ہی پارلیمنٹ میں قانون بناکر رام رام مندر بنوائیںگے۔ اسی کے ساتھ گئو قتل پر قانون، کشمیر کے ہندوئوں کو کشمیر میں بسوائیںگے اور کسانوں کو معاوضہ بھی دلایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو فصل کا معاوضہ اب انتخابی جملہ بن کر نہیں رہ جائے گا بلکہ مرکزی حکومت کو کسانوں کو ان کا پورا حق دینا ہوگا۔
      First published: