ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں حج سیزن کے اختتام کے فوراً بعد ہی اگلے حج کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور حج 2019 کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ آج یہاں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی صدارت میں حج 2018 کی کامیابی کے بعد جائزہ اور حج2019 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میں اقلیتی امورکی وزارت‘ وزرات خارجہ‘ شہری ہوابازی کی وزارت‘ وزارت صحت اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سینئر افسران نیزسعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانہ اور قونصل خانہ کے سینئر افسران شامل ہوئے۔
میٹنگ میں 2018 میں بغیر سبسڈی کے پہلی مرتبہ حج کو حاجیوں کے حق میں پایا گیا ۔ بچولیوں اور بدعنوانی کے خلاف کا رروائی کا نتیجہ رہا کہ سبسڈی ختم ہونے کے باوجود بھی حج 2018غیر ضروری مہنگا نہیں ہونے دیا گیا۔ نقوی نے کہا کہ برسوں بعد حج2018 کے لئے ہوائی جہاز کے کرائے میں ریکارڈ گراوٹ ہوئی۔ 2017میں ایک لاکھ 24ہزار حاجیوں کے لئے 1030 کروڑ روپے ایرلائنس کمپنیوں کو کرایہ کے طورپر ادا کئے گئے تھے جب کہ 2018میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے ایک لاکھ 28ہزار 702 حاجیوں کے لئے 973کروڑ روپے دئے گئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 57کروڑ روپے کم ہیں۔
نقوی نے حج 2018 کے کامیاب انعقاد کے لئے سعودی عرب حکومت اور ہندوستان میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کومبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سلامتی‘ سہولت ‘ صحت خدمات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔