ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

گلمرگ میں سال نو کی آمد کی تیاریاں مکمل، کافی تعداد میں سیاح پہنچے گلمرگ

سیاحتی مقام گلمرگ میں برف سے ڈھکی سفیدچادرپرنئے سال کے استقبال کےلیے محکمہ سیاحت کی جانب سے تمام ترتیاریاں کی گئی ہیں۔ نئےسال کی آمد کے سلسلے میں سیاح کافی تعدادمیں گلمرگ پہنچے ہیں۔

  • Share this:
گلمرگ میں سال نو کی آمد کی تیاریاں مکمل، کافی تعداد میں سیاح پہنچے گلمرگ
گلمرگ

سیاحتی مقام گلمرگ میں برف سے ڈھکی سفیدچادرپرنئے سال کے استقبال کےلیے محکمہ سیاحت کی جانب سے تمام ترتیاریاں کی گئی ہیں۔ نئےسال کی آمد کے سلسلے میں سیاح کافی تعدادمیں گلمرگ پہنچے ہیں۔ سال نوکےجشن کےسلسلےمیں ہرروز ملکی وغیرملکی سیاح یہاں کارُخ کر رہےہیں۔محکمہ سیاحت کی اطلاع کے مطابق گلمرگ میں نئے سال کی آمد کےسلسلے میں پہلے ہی تمام ہوٹل سیاحوں سےبھرے پڑے ہیں۔ وہیں محکمہ سیاحت کےجاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گلمرگ میں نومبر اور دسمبر مہینے کی ستائیس تاریخ تک بتیس ہزارتین سوستائیس ( 32327) سیلانی آچکے ہیں ۔ گلمرگ میں نئے سال کی آمد پرایک بڑی تقریب کا اہتمام کیاجاتاہے۔ جس میں مقامی سیلانیوں کےساتھ ساتھ ملکی وغیر ملکی سیاح کافی تعدادمیں شرکت کرتے ہیں ۔


نیوزایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے گلمرگ میں سیاحوں کاکہنا ہےکہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ نئےسال کی آمد پر وہ گلمرگ جیسی حسین جگہ پر موجود ہیں ۔ مختلف ریاستوں کےسیاحوں نےکہا کہ وہ مخصوص نئے سال کی آمدکا دن منانےکےلئےگلمرگ پہنچےہیں۔سیاح نئےسال کےاستقبال کےلیے پرجوش ہیں۔گلمرگ میں سیاح اور مقامی سیلانی نئے سال کوخوش آمدید کہنےکےلیے اپنے۔اپنے انداز میں تیاریاں کررہے ہیں ۔


نئےسال کی آمدپرمقامی لوگوں اور سیاحوں نےنیک خواہشات کااظہار کیا۔ان کاکہناتھاکہ نیاسال ملک اور خاص کرجموں وکشمیرکےامن وترقی کاضامن بن کرآئے ۔سال دوہزاربیس اختتام ہونےکوہے اور نیاسال دوہزاراکیس پوری آب وتاب کےساتھ دہلیزپرکھڑاہے۔لوگوں کےلئے گزشتہ سال کاجائزہ لیناہی نہیں بلکہ نئےاہداف کےانتخاب اوران کےحصول کےلئے منصوبہ بندی کاموقع فراہم کرتاہے۔امیدیہی کی جاتی ہے۔ نیاسال جموں وکشمیرکی امن وسلامتی کی سوغات لیکرلیکر آئے۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 29, 2020 07:05 AM IST