نئی دہلی. صدر رام ناتھ کووند
(Ramnath Kovind) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مرکزی حکومت کی کامیابیوں کو شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بننے والی ویکسین پوری دنیا کو وبا سے نجات دلانے اور کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے 64 ہزار کروڑ کی لاگت سے شروع کیا گیا وزیر اعظم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن ایک قابل ستائش مثال ہے۔ اس سے نہ صرف صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کو آنے والے بحرانوں کے لیے بھی تیار کیا جائے گا۔
صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف اس جنگ میں ہندوستان کی صلاحیت کا ثبوت کووڈ ویکسینیشن پروگرام میں دیکھا گیا ہے۔ ہم نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 150 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دینے کا ریکارڈ پار کیا ہے۔ آج ہم پوری دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین کی خوراک دینے والے ممالک میں سے ایک ہیں۔
ہندوستان کی تین ویکسین کے لیے ڈبلیو ایچ او کی منظوری
آج ملک میں 90 فیصد سے زیادہ بالغ شہریوں کو ویکسین کو ایک خوراک مل چکی ہے جبکہ 70 فیصد سے زیادہ لوگوں نے دونوں خوراکیں لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 8 ویکسینز کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ہندوستان میں بننے والی تین ویکسین کو ڈبلیو ایچ او نے ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان میں بننے والی یہ ویکسین پوری دنیا کو وبا سے نجات دلانے اور کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔