ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ستیہ پال ملک بنے جموں وکشمیر کے نئے گورنر، لال جی ٹنڈن سنبھالیں گے بہار کی ذمہ داری

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہندوستان کے کئی ریاستوں کے گورنروں کے تبادلے کئے ہیں۔ ستیہ پال ملک جموں وکشمیر میں این این ووہرا کی جگہ لیں گے۔

  • Share this:
ستیہ پال ملک بنے جموں وکشمیر کے نئے گورنر، لال جی ٹنڈن سنبھالیں گے بہار کی ذمہ داری
جموں وکشمیر کے نئے گورنر ستپال ملک اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ: فائل فوٹو

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہندوستان کے کئی ریاستوں کے گورنروں کے تبادلے کئے ہیں۔ بہار کے گورنرستیہ پال ملک کو جموں وکشمیر کا گورنر بنایا گیا ہے۔ وہ این این ووہرا کی جگہ لیں گے۔ وہیں ملک کی جگہ لال جی ٹنڈن کو بہار کے گورنرکی ذمہ داری سنبھالیں گے۔


نارائن آریہ کو ہریانہ کا گورنر بنایا گیا ہے۔ بے بی رانی موریہ کو اتراکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق بے بی رانی موریہ اتراکھنڈ کی نئی گورنر ہوں گی۔


ہریانہ کے گورنر کپتان سنگھ سولنکی کو تری پورہ بھیج دیا گیا ہے۔ تری پورہ کے گورنر تتھاگت رائے اب میگھالیہ کے گورنر ہوں گے۔ میگھالیہ کے گورنر گنگا پرساد کا تبادلہ سکم کردیا گیا ہے۔


 
First published: Aug 21, 2018 10:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading