உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے اودھم پور فوجی ہیڈکوارٹرز میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو پیش کی خراج عقیدت

    ’صدر جمہوریہ کووند نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں شمالی کمان پر خراج عقیدت پیش کیا‘۔

    • Share this:
      صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعے کو جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں واقع بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹرز پر سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ قبل ازیں موصوف صدر جمہوریہ نے وہاں فوجی افسروں و اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں دسہرے کے تہوار کی مبارک باد پیش کی۔
      یہ جانکاری صدر جمہوریہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹس میں فراہم کی گئی۔
      ٹویٹ میں کہا گیا: ’صدر جمہوریہ کووند نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں شمالی کمان پر خراج عقیدت پیش کیا‘۔
      ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا: ’صدر کووند نے جموں وکشمیر کے ضلع اودھم میں شمالی کمان پر فوجی افسروں و اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے دسہرے کے تہوار کے موقعے پر فوجیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا‘۔
      بتا دیں کہ صدر جمہوریہ لداخ اور جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

      صدر جمہوریہ آج یعنی جمعے کو دراس میں کرگل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔
      رام ناتھ کووند جمعرات کے روز لداخ پہنچے جہاں لیفٹیننٹ گونر آر کے ماتھر نے ان کا استقبال کیا اور لیہہ پہنچنے پر انہیں گارڈ آف اونر بھی پیش کیا گیا۔
      انہوں نے جمعرات کو سندھو گھاٹ لیہہ پر سندھو درشن پوجا بھی کی
      Published by:Sana Naeem
      First published: