اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سپریم کورٹ میں 5 ججوں کو ترقی دینے کی ملی منظوری، صدر مرمو نے کی پہل

      سپریم کورٹ فائل فوٹو

    سپریم کورٹ فائل فوٹو

    راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل، پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول، منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پی وی سنجے کمار، پٹنہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس احسن الدین امان اللہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس منوج مشرا اب سپریم کورٹ کے جج بنیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ججوں کی تقرری میں تاخیر پر سپریم کورٹ کی ناراضگی کے بعد صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ کو پانچ ججوں کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ ان تقرریوں کے ساتھ سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کے ساتھ بڑھ کر 32 ہو گئی۔ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل، پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول، منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پی وی سنجے کمار، پٹنہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس احسن الدین امان اللہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس منوج مشرا اب سپریم کورٹ کے جج بنیں گے۔

      مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ان ججوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے تحت دفعات کے مطابق ہندوستان کے معزز صدر نے ہائی کورٹس کے درج ذیل چیف جسٹس اور ججوں کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔ میں ان سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: