صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی نے دی عید میلاد النبی کی مبارکباد
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ملک کے باشندوں کو عید میلاد النبی کی مبارکباد دی ہے اور سبھی لوگوں سے سماج کی بھلائی اور ملک میں امن وسلامتی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ عید میلاد النبی آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 30, 2020 11:36 AM IST

تصویر نیوز 18 ڈاٹ کام
نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ملک کے باشندوں کو عید میلاد النبی (Eid Milad Un Nabi) کی مبارکباد دی ہے اور سبھی لوگوں سے سماج کی بھلائی اور ملک میں امن وسلامتی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ عید میلاد النبی آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عیدمیلاد النبی کی ماقبل شام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘‘ میں پیغمبر محمد کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے عید میلاد یا میلاد النبی کے لئے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو پُرجوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ پیغمبر محمدؐ نے آپسی پیار اور بھائی چارے کا پیغام دیکر دنیا کو انسانیت کی راہ دکھائی۔ وہ مساوات اور میل جول پر مبنی سماج کی تعمیر کرناچا ہتے تھے۔ مقدس قرآن کریم میں مذکورہ پیغمبر محمدؐ کی تعلیمات کے مطابق آئیے ہم سب سماج کی خوشحالی اور ملک میں امن وسکون کے لئے کام کریں’’۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سبھی میں ہمدردی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’’میلاد النبی کی مبارکباد۔ امید ہے سبھی میں دردمندی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ سبھی لوگ صحت مند اور خوش رہیں۔ عید مبارک!‘‘
Best wishes on Milad-un-Nabi. Hope this day furthers compassion and brotherhood all across. May everybody be healthy and happy. Eid Mubarak!
— Narendra Modi (@narendramodi) October 30, 2020
راہل گاندھی نے بھی سبھی کو دی مبارکباد
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی سبھی کو عید میلاد النبی کی مبارکباد دی۔ کانگریس کے سابق صدر نے لکھا ' عید میلاد النبی کے موقع پر ہمدردی اور بھائی چارے کا جذبہ سبھی کی رہنمائی کر سکتا ہے۔ دلی مبارکباد۔ عید میلاد النبی کی دل سے مبارکباد'۔
On the occasion of #EidMiladUnNabi, may the spirit of kindness and brotherhood guide one and all.
Heartiest wishes.
ईद-ए-मिलाद-उन-नबी की दिल से मुबारकबाद!
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 30, 2020
خیال رہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کو عید میلاد النبی یا عید میلاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔