ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نئے سال کے جشن پر مہنگائی کی مار، پٹرول 1.29 اور ڈیزل 0.97 روپے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔پٹرول1.29 روپے اور ڈیزل 0.97روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jan 01, 2017 09:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نئے سال کے جشن پر مہنگائی کی مار، پٹرول 1.29 اور ڈیزل 0.97 روپے مہنگا
علامتی تصویر

نئی دہلی : نوٹ بندی سے پیدا کیش کی کمی کے درمیان نئے سال کے دن لوگوں پر مہنگائی کی بڑی مار پڑی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔پٹرول1.29 روپے اور ڈیزل 0.97روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

ویٹ سمیت قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 68.94 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 70.60 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت56.68 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 57.82 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 دسمبر کو بھی پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2.12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1.79 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے 30 نومبر کو پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔پٹرول میں اس اضافہ سے قبل 15 نومبر، 2016 کو فی لیٹر 1.46 روپے کی کمی کی گئی تھی، جبکہ ڈیزل 1.53 روپے سستا ہوا تھا۔

۔


First published: Jan 01, 2017 08:57 PM IST