ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پٹرول اور ڈیزل دو روپے سستا، نئی شرح 4 اکتوبر سے نافذ

نئی دہلی۔ حکومت کے پٹرول اور ڈیزل پر پیداوار ڈیوٹی میں دو روپے فی لیٹر تخفیف کرنے کے فیصلے سے اب یہ دونوں سستے ہوجائیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 04, 2017 09:17 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پٹرول اور ڈیزل دو روپے سستا، نئی شرح  4 اکتوبر سے نافذ
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ حکومت کے پٹرول اور ڈیزل پر پیداوار ڈیوٹی میں دو روپے فی لیٹر تخفیف کرنے کے فیصلے سے اب یہ دونوں  سستے ہوجائیں گے۔ وزارت خزانہ نے کل کہا کہ تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کے باعث گھریلو سطح پر پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجانے کے پیش نظر عام آدمی کو راحت دینے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں یہ تخفیف برانڈیڈ اور غیر برانڈیڈ دونوں طرح کی مصنوعات کے لئے ہے۔ وزارت مالیات نے کہا کہ ان دونوں مصنوعات پر بنیادی پیداواری ایکسائز میں دو روپے فی لیٹر کی کمی کی جا رہی ہے جو 4 اکتوبر سے نافذ ہوگی۔


اس کمی کی وجہ سے ایک سال میں 26 ہزار کروڑ روپے کی سرکاری آمدنی کم ہو گی جبکہ موجودہ مالی سال کی باقی مدت کے دوران 13 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی کم ہو جائے گی۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ 2 اکتوبر، 2017 کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 70.83 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 59.07 روپے فی لیٹر لگائی گئي ہے۔ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں سے افراط زر بڑھتی ہے۔

First published: Oct 04, 2017 09:17 AM IST