ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی آج ملک کے عوام سے 12 ویں بار کریں گے من کی بات

نئی دہلی ۔ اپوزیشن کے روک کی مانگ کے باوجود آج وزیر اعظم نریندر مودی ریڈیو سے بارہویں بار لوگوں سے اپنے من کی بات کریں گے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 20, 2015 08:54 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی آج ملک کے عوام سے 12 ویں بار کریں گے من کی بات
نئی دہلی ۔ اپوزیشن کے روک کی مانگ کے باوجود آج وزیر اعظم نریندر مودی ریڈیو سے بارہویں بار لوگوں سے اپنے من کی بات کریں گے۔

نئی دہلی ۔ اپوزیشن کے روک کی مانگ کے باوجود آج وزیر اعظم نریندر مودی ریڈیو سے بارہویں بار لوگوں سے اپنے من کی بات کریں گے۔ وزیر اعظم آل انڈیا ریڈیو پر صبح 11 بجے لوگوں سے اپنےمن کی بات کریں گے۔ بہار انتخابات کے اعلان کے بعد کانگریس، جے ڈی یو نے وزیر اعظم کی من کی بات پروگرام پر الیکشن کمیشن سے روک لگانے کی مانگ کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے من کی بات پروگرام کی نشریات پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔


الیکشن کمیشن نے من کی بات پروگرام کی نشریات پر تو روک نہیں لگائی لیکن پروگرام میں بہار انتخابات کے ووٹروں کو متاثر نہ کرنے کی شرط ضرور رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پروگرام کی نشریات کو نہ روکنے کا فیصلہ وزارت برائے اطلاعات ونشریات کی اپیل کے بعد کیا۔ اطلاعات اور نشریات کی وزارت نے الیکشن کمیشن سے من کی بات پروگرام پر روک نہ لگانے کی اپیل کی تھی۔


الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کانگریس نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ من کی بات کوئی فائدہ مند منصوبہ تو ہے نہیں یہ صرف ایک تقریرہے، اس پر روک لگائی جانی چاہئے تھی۔

First published: Sep 20, 2015 08:52 AM IST