ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سردارپٹیل کا مجسمہ دنیا میں ہندوستان کے وقارمیں اضافہ کرے گا: 'من کی بات' میں نریندرمودی کا اظہارخیال

وزیراعظم نے سردارولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ پرمنعقد ’ایکتا کےلئے دوڑ‘میں ملک کے عوام سے بڑی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 28, 2018 01:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سردارپٹیل کا مجسمہ دنیا میں ہندوستان کے وقارمیں اضافہ کرے گا: 'من کی بات' میں نریندرمودی کا اظہارخیال
وزیراعظم نے سردارولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ پرمنعقد ’ایکتا کےلئے دوڑ‘میں ملک کے عوام سے بڑی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے قومی اتحاد کےعلم بردارسردارولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ پرمنعقد ’ایکتا کےلئے دوڑ‘میں ملک کےعوام سے بڑی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ 31 اکتوبر کو ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی جائے گی اور یہ دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہوگا جو دنیا میں ملک کے وقار میں اضافہ کرے گا۔


نریندرمودی نے اتوارکو آکاشوانی سے نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے 49 ویں ایڈیشن میں کہا کہ اس سال بھی سردار پٹیل کی سالگرہ پر 31 اکتوبر کو’ایکتا کےلئے دوڑ‘ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ ملک کے اتحاد اور سالمیت کےعلم بردار سردار پٹیل کی سالگرہ پر منعقد اس دوڑ میں ملک کےعوام کو بڑی تعداد میں حصہ لے کر قومی اتحاد کےعلم بردار سردار پٹیل کو اپنا خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارسردار پٹیل کی سالگرہ خاص ہوگی کیونکہ اس دن گجرات میں نرمدا ندی کے ساحل پر واقع ان کے مجسمے کی نقاب کشائی ہوگی جو دنیا میں سب سے اونچا مجسمہ ہوگا۔ یہ مجسمہ امریکہ کے اسٹیچو آف لبرٹی سے دو گنا اونچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ دنیا کا سب سے اونچا آسمان کو چھونے والا مجسمہ ہے‘۔


ہرہندوستانی اس بات پر فخر کرے گا کہ دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہندوستانی کی زمین پر ہے۔  یہ مجسمہ ایسی ہستی کا ہے جو زمین سے جڑے ہوئے تھے اور اب وہ آسمان کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کریں گے۔مجھے امید ہے کہ ملک کا ہرشہری’ماں بھارتی‘ کی اس بڑی کامیابی پردنیا کے سامنے فخرمحسوس کرے گا۔مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کے ہرکونے سے لوگ، اب اسے بھی ایک ٹورسٹ پوائنٹ کے طورپر پسند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    امن میں یقین ہے مگرملک کی خودمختاری اورعزت سے کوئی سمجھوتہ نہیں: نریندر مودی

یہ بھی پڑھیں:    سی بی آئی کے رشوت لینے کے معاملے پرراہل گاندھی کا طنز، وزیراعظم مودی کے پسندیدہ تھے استھانا

یہ بھی پڑھیں:    نئی نسل کو مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل سے متعارف نہیں کرایا گیا: نریندر مودی

یہ بھی پڑھیں:   بی جے پی اور آر ایس ایس نے نہ تو ملک کو مہاتما گاندھی دیا اور نہ ہی سردار پٹیل: راہل گاندھی
First published: Oct 28, 2018 01:39 PM IST