Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    وزیر اعظم نریندر مودی نے دی عید الفطر کی مبارکباد، صدر جمہوریہ نے پیش کی نیک خواہشات

    وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرکو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتندرستی اور خوشحالی کی دعا کی۔

    • UNI
    • Last Updated: May 25, 2020 09:13 AM IST
    • Share this:
    وزیر اعظم نریندر مودی نے دی عید الفطر کی مبارکباد، صدر جمہوریہ نے پیش کی نیک خواہشات
    وزیر اعظم مودی نےملک کے باشندوں کو لکھا خط

    نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کر کےکہا، "عید الفطر کی مبارک باد، یہ خاص موقع معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو اور آگے بڑھائے۔ تمام لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں‘‘۔


    وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر کے ذریعہ عید الفطر 2020 کی مبارکباد پیش کی ہے۔
    وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر کے ذریعہ عید الفطر 2020 کی مبارکباد پیش کی ہے۔


    اس سے پہلے صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا’’یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اظہار کا ایک تہوار ہے۔ اس موقع پر، ہم معاشرے کے سب سے کمزور حصوں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اپنے ایمان کو مزید مستحکم کرتے ہیں‘‘۔



    صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی۔
    صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی۔


    واضح رہے کہ اس بار پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون ہے۔ اسی کے سبب سبھی مذہبی مقامات بھی بند کئے گئے ہیں۔ ایسے میں لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ تمام مذہبی لیڈروں نے بھی کورونا بحران کے سبب لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ عید الفطر کے اس موقع پر لوگوں کو گلے نہ ملنے اور سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے مبارکباد دینے کو کہا گیا ہے۔
    First published: May 25, 2020 09:12 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading