ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پریکشا پہ چرچا: وزیر اعظم مودی بولے۔ ہم ناکامیوں میں بھی کامیابی کی تعلیم پا سکتے ہیں

مودی نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہے جسے ناکامی کا سامنے نہیں کرنا پڑا ہے اور یہ زندگی کے ساتھ منسلک واقعات ہیں کہ کبھی ہمیں کسی کام میں ناکامی مل جاتی ہے ۔

  • Share this:
پریکشا پہ چرچا: وزیر اعظم مودی بولے۔ ہم ناکامیوں میں بھی کامیابی کی تعلیم پا سکتے ہیں
پریکشا پہ چرچا: وزیر اعظم مودی بولے۔ یہ پروگرام میرے دل کے قریب

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی طلبہ اور ان کے والدین کے ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے لئے ’ پریکشا پہ چرچا‘ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پچھلے سال بھی طلبہ کے ساتھ یہ چرچا کی تھی۔ دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہو رہی اس چرچا میں طلبہ اور اساتذہ کے ذہنی تناؤ کو دور کرنے پر وزیر اعظم ڈائیلاگ کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں کل 2000 طلبہ اور اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔


وزیر اعظم مودی نے پریکشا پہ چرچا 2020 کے دوران کہا کہ آپ کا دوست نریندر مودی ایک بار پھر آپ کے درمیان میں ہے۔ آپ سبھی کو نئے سال 2020 کی مبارکباد۔ مودی نے کہا کہ بطور وزیر اعظم میں نے کئی طرح کے پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ ان سبھی میں مجھے نئے تجربات ہوئے۔ لیکن اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ کون سا پروگرام میرے دل کے قریب ہے تو میں اسی کا نام لیتا ہوں۔


راجستھان کے ایک اسکول کی طالبہ یشسوی نے وزیر اعظم مودی سے سوال کیا کہ بورڈ کے مدنظر ان کا موڈ آف ہو جاتا ہے۔ اس کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں تو سوچ رہا تھا کہ جوانوں کا موڈ آف ہی نہیں ہوتا لیکن کیا کسی نے سوچا ہے کہ موڈ آف کیا ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ موڈ آف ہونے میں باہری حالات ذمہ دار ہیں۔ آپ پڑھ رہے ہوتے ہیں اور ماں سے کہتے ہیں کہ 6 بجے چائے چاہئے لیکن بیچ میں ہی آپ گھڑی دیکھ لیتے ہیں کہ 6 بجے یا نہیں تو یہیں سے گڑبڑ شروع ہو جاتی ہے۔ ہمیں معمولی سی بات پر موڈ خراب نہیں کرنا چاہئے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ناکامیوں میں بھی کامیابی کی تعلیم پا سکتے ہیں۔ ہر کوشش میں ہم جوش وجذبہ بھر سکتے ہیں اور کسی چیز میں آپ ناکام ہو گئے تو اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کامیابی کی طرف چل پڑے ہیں۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کو 25ملکوں کے 30کروڑ سے زیادہ طلبہ نے دیکھا ہے۔

مودی نے کہا کہ امتحانات آ رہے ہیں اور اس سلسلے میں طلبہ سمیت سبھی والدین پر دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا،’’میں بھی آپ کے گھر کا ممبر ہوں اور یہ پروگرام میرے دل کے بےحد قریب ہے اور اسے کرنے میں مجھے بےحد اطمینان ملتا ہے۔ آپ کا دوست،ساتھ اور مدد گار کے طورپر یہ کرنا چاہتاہوں۔یہ سال اور یہ دہائی آپ کی زندگی میں کافی اہم ہے اور آنے والے سال میں ملک جو بھی کامیابی حاصل کرےگا اس میں دسویں اور بارہویں کے ان طلبہ کا بہتر تعاون ہوگا۔‘‘

مودی نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہے جسے ناکامی کا سامنے نہیں کرنا پڑا ہے اور یہ زندگی کے ساتھ منسلک واقعات ہیں کہ کبھی ہمیں کسی کام میں ناکامی مل جاتی ہے ۔زندگی میں ہر کسی کوحوصلہ افزائی اور حوصلہ شکنی کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے چندریان کی مثال دیتے ہوئے کہا،’’جب چندریان کو حتمی طورپر چاند پر اتارا جانا تھا تو میں اس رات وہاں پر ہی تھا۔ہمارے سائنس داں اپنے کام کو بخوبی انجام دے رہے تھے لیکن آخری وقت میں کچھ ٹھیک نہیں رہا اور اس میں سائنس دانوں کو کامیابی نہیں ملی لیکن میں نے ان کا حوصلہ بڑھایا کیونکہ ہر ناکامی میں کامیابی چھپی ہوتی ہے۔ ہم ہر کوشش میں جوش بھرسکتے ہیں اور ہمیں رکنا نہیں چاہئے اور آگےبڑھنا چاہئے۔ ایک آدمی کا عہدسب کو تحریک دے سکتا ہے۔‘‘

پڑھائی اور دیگر سرگرمیوں (ایکسٹرا کریکولر ایکٹیویٹیز) میں توازن قائم کرنے سے متعلق طلبہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے  مودی نے کہا،’’آپ کو صرف ایک روبوٹ ہی نہیں بن کر رہنا ہے بلکہ ایک بہتر انسان بننا ہے اور کسی بھی سرگرمی کے ذریعہ اپنے آپ کو مصروف رکھنا ہے۔ لیکن یہ بڑے حیرت کی بات ہے کہ آج کل والدین کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں ایک طرح سے فیشن اسٹیٹمنٹ ہوگئی ہیں اور وہ ہر جگہ بڑی شان سے کہتے ہیں کہ میرا بیٹا اس وقت کرکٹ کوچنگ ،تیراکی اور پھر ڈانس کلاس کےلئے جاتا ہے۔ اس طرح وہ ان سرگرمیوں کے لئے بھی بچوں پر ایک طرح سے دباؤ بنانے لگتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے اور بچے کو جس چیز میں بھی دلچسپی ہو اسے وہی کرنے دینا چاہئے کیونکہ ان سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی ترقی بہتر طور پر ہوتی ہے۔ مودی نے طلبہ کو تکنیک کے فائدوں اور نقصان کے بارے میں کہا،’’آج کی زندگی تکنیک سے چلتی ہے اور ہم صرف تکنیک پر منحصر رہنے لگے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ تکنیک کچھ کا وقت چوری کرلیتی ہے ۔لیکن آپ سبھی کو یہ عزم کرنا چاہئے کہ میں تکنیک کو اپنے قبضے میں رکھوں گا اور اپنی مرضی سے رہوں گا۔
 یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ


First published: Jan 20, 2020 11:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading