உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلور سے لوٹتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹھان کوٹ حملے پر بلائی اعلی سطحی میٹنگ

    نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے۔

    نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے۔

    نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں این ایس اے، سیکرٹری خارجہ سمیت کئی بڑے افسر شامل ہوئے۔ بنگلور سے لوٹتے ہی وزیر اعظم نے یہ میٹنگ بلائی ہے۔ وزیر اعظم گزشتہ دو دنوں سے دہلی سے باہر تھے۔

      اس درمیان وزارت داخلہ نے دہلی کے لئے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔ اس میں دہلی پولیس کو بھیڑ بھاڑ والی جگہوں، میٹرو اور مذہبی مقامات پر سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضرورت پڑنے پر این ایس جی کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

      غور طلب ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس میں فوج کی طرف سے کیا جا رہا آپریشن اب بھی جاری ہے۔ حال ہی میں ایک اور دہشت گرد کو بھی مار دیا گیا ہے۔ اس دہشت گرد سمیت اب تک 5 دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا گیا ہے۔اس آپریشن میں اب تک ڈی اے سی کے 5 جوان، گروڑ کا 1 جوان اور این ایس جی کا 1 جوان شہید ہو چکا ہے۔
      First published: