ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا۔ معیشت بحالی کی راہ پر، سرمایہ کاری کا سب سے پسندیدہ مقام بنے گا ہندستان

انگریزی اخبار اکنامک ٹائمس کو دئیے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا ' ملک کی معیشت امید سے زیادہ تیز رفتار سے پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ حال میں اصلاحات کے لئے اٹھائے قدم اس کا اشارہ ہیں کہ ہندستان بازار کی طاقت پر بھروسہ کرتا ہے'۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا۔ معیشت بحالی کی راہ پر، سرمایہ کاری کا سب سے پسندیدہ مقام بنے گا ہندستان
وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے کورونا دور میں اپنا پہلا انٹرویو دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملوں میں کمی یا سستی آنے کا ہم جشن نہ منائیں، بلکہ ہمیں طئے کرنا ہو گا کہ ہم اپنے عزم اور رویوں میں تبدیلی لائیں اور سسٹم کو مضبوط کریں۔ ویکسین کو لے کر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا کی ویکسین (Coronavirus Vaccine) جب بھی آئے گی، ہر کسی کو ملے گی۔ کوئی بھی اس سے نہیں چھوٹے گا۔


انگریزی اخبار اکنامک ٹائمس کو دئیے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا ' ملک کی معیشت امید سے زیادہ تیز رفتار سے پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ حال میں اصلاحات کے لئے اٹھائے قدم اس کا اشارہ ہیں کہ ہندستان بازار کی طاقت پر بھروسہ کرتا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہندستان میں زراعت، ایف ڈی آئی، مینوفیکچرنگ میں تیزی اور گاڑیوں کی فروخت میں اچھال دیکھیں۔ ای پی ایف او میں زیادہ لوگوں کا جڑنا یہ دکھا رہا ہے کہ نوکریوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ ہندستان کی معیشت بحالی کی راہ پر ہے۔


جی ایس ٹی کے معاملے پر وزیر اعظم نے کہا ' جب یو پی اے کی حکومت میں سی ایس ٹی کی جگہ ویٹ آیا تو انہوں نے ریاستوں کو محصول کی کمی کا معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ یو پی اے نے کیا کیا؟ انہوں نے اپنے وعدوں کے باوجود معاوضہ دینے سے انکار کر دیا۔ صرف ایک سال کے لئے نہیں بلکہ مسلسل پانچ سال تک۔ یہ ایک سبب تھا کہ یو پی اے کے تحت جی ایس ٹی نظام کے لئے ریاستیں متفق نہیں تھیں۔ ہماری حکومت عہد بستگیوں کی حکومت ہے اور ہم ریاستوں کی فکرمندی کے تئیں حساس ہیں۔


کورونا کے بعد معاشی صورت حال میں گراوٹ درج کئے جانے کو لے کر وزیر اعظم نے کہا ' ہم معاشی اصلاحات کے راستے پر ہیں۔ سب سے پہلے زراعت میں، ہمارے کسانوں نے سبھی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور ہم نے ایم ایس پی کی اعلیٰ ترین سطح پر ریکارڈ خریداری بھی کی ہے۔ دوسرا، ریکارڈ ایف ڈی آئی فلو ہندستان کے سرمایہ کار کے ملک کے طور پر بڑھتی شبیہ کو ظاہر کرتا ہے'۔

وزیر اعظم نے کہا ' اس سال وبا کے باوجود ہمیں اپریل۔ اگست کے لئے 35.73 بلین امریکی ڈالر کا ایف ڈی آئی ملا۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ تیسرا، ٹریکٹر کی فروخت کے ساتھ ساتھ آٹو فروخت پچھلے سال کی سطح تک پہنچ یا پار کر رہی ہے۔ یہ مانگ میں مضبوط اضافہ کا پتہ دیتا ہے۔ چوتھا، مینوفیکچرنگ شعبے میں مسلسل اصلاحات نے ہندستان کو ستمبر میں چین اور برازیل کے بعد اہم ابھرتے بازاروں میں دو پائیدان چڑھ کر تیسرے مقام پر لانے میں مدد کی ہے۔

آتم نربھر بھارت سے ملے گی ترغیب: وزیر اعظم

نوکریوں کے معاملے پر وزیر اعظم نے کہا ' ای پی ایف او کے نئے گاہکوں کے معاملے میں اگست 2020 کے مہینے نے جولائی 2020 کے مقابلے میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے گاہکوں کے ساتھ 34 فیصد کی چھلانگ لگائی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نوکریوں کا بازار اٹھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ غیرملکی زر مبادلہ نے ریکارڈ اونچائی کو چھو لیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 29, 2020 09:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading