ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

100 ویں کسان ٹرین کو وزیر اعظم مودی نے کیا روانہ ، کہا : آمدنی بڑھانے کی سمت میں بڑا قدم

100th Kisan Rail:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مہاراشٹر کے سانگولا سے مغربی بنگال کے شالیمار تک چلنے والی 100 ویں کسان ریل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

  • Share this:
100 ویں کسان ٹرین کو وزیر اعظم مودی نے کیا روانہ ، کہا : آمدنی بڑھانے کی سمت میں بڑا قدم
100 ویں کسان ٹرین کو وزیر اعظم مودی نے کیا روانہ ، کہا : آمدنی بڑھانے کی سمت میں بڑا قدم

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مہاراشٹر کے سانگولا سے مغربی بنگال کے شالیمار تک چلنے والی 100 ویں کسان ریل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ وزیر اعظم نے ریل روانہ کرنے کے بعد کہا کہ کورونا کے چیلنج کے بعد بھی چار مہینے میں کسان کا یہ ریل نیٹ ورک 100 کے ہندسہ تک پہنچ گیا ہے ۔ مہاراشٹر کے کسانوں کو بنگال اور بنگال کے کسانوں کو مہاراشٹر تک اپنی پیدوار پہنچانے کی سہولت مل گئی ہے ۔


وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو جوڑنے والی ٹرین اب کسانوں کے مال کو بھی یہاں سے وہاں تک پہنچا رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے چھوٹے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ کیونکہ اس میں مال کی کوئی حد نہیں مقرر کی گئی ہے ۔ یعنی کہ پیدوار کا چھوٹا حصہ بھی بڑے بازاروں تک پہنچ رہا ہے ۔




وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ایک کسان کے انار کا تین کلو کا کنسائنمنٹ اور ایک مرغی پالنے والا کا 17 درجن انڈوں کا کنسائنٹمنٹ بھی اس ٹرین کے ذریعہ پہنچایا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کسان ریل سیوا ، ملک کے کسانون کی آمدنی بڑھانے کی سمت میں بھی ایک بہت بڑا قدم ہے ۔ اس سے کھیتی سے وابستہ معیشت میں بڑی تبدیلی آئے گی ۔ اس سے ملک کی کولڈ سپلائی چین کی طاقت بھی بڑھے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کام کسانوں کی خدمت کیلئے ہمارے عہد کا عکاس ہے ۔ لیکن یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ہمارے کسان نئے امکانات کیلئے کتنی تیزی سے تیار ہیں ۔ کسان دوسری ریاستوں میں بھی اپنی فصلیں بیچ سکیں ، اس میں کسان ریل کا بڑا رول ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 28, 2020 06:25 PM IST