ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کی خراب ہوتی صورتحال پر 23 ستمبر کو 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کریں گے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی کورونا کی بگڑتی صورتحال کو لے کر اترپردیش، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی شامل ہوں گے۔

  • Share this:
کورونا کی خراب ہوتی صورتحال پر 23 ستمبر کو 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کریں گے وزیر اعظم مودی
کورونا کی خراب ہوتی صورتحال پر 23 ستمبر کو 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کریں گے وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد جہاں 53 لاکھ کے اعدادوشمار کو پار کر گئی ہے۔ وہیں کورونا وبا سے ہونے والی موت کا اعداد وشمار بھی 85 ہزار کو پار کر چکا ہے۔ اس درمیان کووڈ-19 کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی یہ میٹنگ 23 ستمبر کو ہوگی۔


وزیر اعظم نریندر مودی کورونا کی بگڑتی صورتحال کو لے کر اترپردیش، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سمیت  7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی اس خطرناک وبا کے حالات پر تبادلہ خیال کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کئی مرحلے کی میٹنگ کر چکے ہیں۔


 اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے ملک میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال پر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ 16 اور 17 جون کو چرچا کی تھی۔ وزیر اعظم نریندرمودی 16 جون کو پنجاب، آسام، کیرلا، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، تری پورہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، انگلینڈ، لداخ، پڈوچیری، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، انڈومان اور نیکوبار، دادرا - نگر ہویلی اور دمن دیو اور سکم ولکشدیپ کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی تھی۔ جبکہ وزیر اعظم مودی نے 17 جون کو مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی، گجرات، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، کرناٹک، بہار، آندھرا پردیش، ہریانہ، جموں وکشمیر (لیفٹیننٹ گورنر)، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 20, 2020 07:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading