ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی حکومت کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، کورونا وائرس کا لیا گیا جائزہ

وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران حکام نے انہیں گزشتہ دنوں اس معاملہ میں ہوئی پیش رفت، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی تیاریاں اور اس سے نمٹنے کے لئےکئے گئے اقدامات کی معلومات دی۔

  • Share this:
مرکزی حکومت کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، کورونا وائرس کا لیا گیا جائزہ
وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران حکام نے انہیں گزشتہ دنوں اس معاملہ میں ہوئی پیش رفت، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی تیاریاں اور اس سے نمٹنے کے لئےکئے گئے اقدامات کی معلومات دی۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے نوویل کورونا وائرس پر ہفتہ کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کاجائزہ لیا اور مختلف وزارتوں اور محکموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سکریٹری نے اس اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران حکام نے انہیں گزشتہ دنوں اس معاملہ میں ہوئی پیش رفت، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی تیاریاں اور اس سے نمٹنے کے لئےکئے گئے اقدامات کی معلومات دی۔


واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کے 4 مشتبہ معاملات سامنے آئے تھے۔ حالانکہ ان کے نمونوں کی جانچ کے بعد کسی بھی معاملہ میں مریض کو اس وائرس سے متاثر نہیں پایا گیا۔ چین میں اس وائرس کے انفیکشن کے وبا کی شکل اختیار کرلینےکے بعد ملک کے 19ہوائی اڈوں پر چین سے آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ اب تک سات ہوائی اڈوں پر 115پروازوں سے آئے 20ہزار مسافروں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ 12دیگر ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ شرو ع کرنے کی ہدایت جمعہ کو جاری کی گئی ہے۔


کورونا وائرس


وزارت صحت کے حکام نے آج ہوئی میٹنگ میں اسپتالوں ا ور نمونوں کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی تیاریوں سے وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری کو واقف کرایا۔ انہوں نے شہری ہوا بازی وزارت کی طرف سے تھرمل اسکریننگ اور دیگر بچاؤ اقدامات کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کابینی سکریٹری، داخلہ سکریٹری، خارجہ سکریٹری، دفاعی سکریٹری، صحت او ر خاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری، شہری ہوابازی کے سکریٹری اور مختلف محکموں کے کئی دیگر سکریٹری موجود تھے۔
First published: Jan 25, 2020 10:27 PM IST