نئی دہلی۔سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے فلم اسٹار کمل ہاسن اتوار کو کرونا ندھی اور سپر اسٹار رجنی کانت سے ملے۔ہاسن نے کہا کہ 21 فروری کو اپنی پارٹی شروع کرنے سے پہلے وہ ان لوگوں سے مل رہے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں۔اتوار کو اپنے ساتھی اداکار سے ملنے کے بعد کرونا ندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔کرونا ندھی کے بیٹے اور ڈی ایم کے کے ایگزیکٹو صدر ایم کے اسٹالین نے ہاسن کا خیر مقدم کیا۔کرونا ندھی سے ملنے کے بعد ہاسن نے کہا کہ ان کا آشیروارد لینے اور انہیں اپنے سیاسی سفر بارے میں بتانے کیلئے ان سے انہوں نے ملاقات کی۔
ویسے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد کریں گے تو انہوں نے کہا "ڈی ایم کے کے نظریات جانتے ہیں،اگر میرے نظریات اسے (ڈی ایم کے) کو بھاتے ہیں تو وہ اس کے بارے میں سوچ سکتے ہیں"۔
ہاسن اور رجنی کانت اعلان کر چکے ہیں کہ وہ سیاست میں اتریں گے۔ان کے بڑی تعداد میں فین ہیں۔رجنی کانت نے کہا کہ وہ اپنے دوست ہاسن کیلئے آشیروارد اور ان کے سیاسی سفر کو کامیاب بنانے کی دعا کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنیام میں ان کی اور ہاسن کی الگ۔الگ شیلیاں ہیں۔ہو سکتا ہیکہ یہ سب اس بات کا اشارہ کرتی ہوں کہ سیاست میں بھی ان کے راستے الگ ہی ہوں گے۔
بتادیں کہ کچھ دن پہلے ہاسن نے کہا تھا کہ اگر رجنی کانت کا رنگ بھگوا ہے تو ان دونوں کے درمیان اتحاد کا امکن نہیں ہے۔بھگوا سے ہاسن کا مطلب بی جے پی سے ہے۔رجنی کانت کے وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔یہاں ان کے پو ایس گارڈن رہائش گاہ پر ملنے کے بعد ہاسن نے کہا تھا کہ وہ بڑے پردے پر لوگوں کے چہیتے سے ملے کیونکہ وہ ان لوگوں سے مل رہے ہیں جو (مجھے)پسند ہیں۔
واضح ہو کہ ہاسن اب تک کیرل اور دہلی کے وزیر اعلی کرمش پنرائی وجین اور اروند کیجریوال،سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این شیشن وغیرہ سے مل چکے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔