ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پسماندہ علاقوں میں موجود پرائیویٹ اسکول مالی بحران کا شکار ، فیس نہ ملنے سے بند ہونے کی کگار پر کئی اسکول

حکومت نے کئی سخت شرائط کے ساتھ 15 اکتوبر سے اسکول کالج کھولنے کی اجازت تو دی ہے ، لیکن ان اسکول کے منتظمین کے مطابق ان حالات میں ابھی نہ تو اسکول کھولنا ممکن ہے اور نہ ہی والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے پر راضی ہوں گے ، ایسے میں اس سال کسی طرح کی اُمید رکھنا بے معنی ہے ۔

  • Share this:
پسماندہ علاقوں میں موجود پرائیویٹ اسکول مالی بحران کا شکار ، فیس نہ ملنے سے بند ہونے کی کگار پر کئی اسکول
پسماندہ علاقوں میں موجود پرائیویٹ اسکول مالی بحران کا شکار ، فیس نہ ملنے سے بند ہونے کی کگار پر کئی اسکول

کورونا وبا کے قہر نے تعلیم کو تو متاثر کیا ہی ہے ، لیکن طالب علموں کی فیس کی بدولت چلنے والے اور اپنے اخراجات پورے کرنے والے ایسے پرائیویٹ اسکول جو شہر کے پچھڑے علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، اب مستقل طور پر بند ہونے کی کگار پر پہنچ چکے ہیں ۔


دراصل اس سال تعلیمی سیشن کی شروعات سے قبل کورونا وبا کے سبب اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا تھا ۔ گزشتہ سات ماہ سے یہ اسکول بند ہیں اور اب فیس حاصل نہ ہونے سے مالی بحران کا شکار ہیں ۔ ایسے میں شہر کے پچھڑے علاقوں میں موجود کئی پرائیویٹ اسکول اب مستقل طور پر بند ہونے کی کگار پر پہنچ چکے ہیں ۔ ان چھوٹے پرائیویٹ اسکولوں کا تمام نظام اور دارومدار طالب علموں سے حاصل ہونے والی فیس پر ہی ہے ، لیکن گزشتہ سات ماہ سے فیس حاصل نہ ہونے سے یہ اسکول اساتذہ کو بھی تنخواہ دینے سے قاصر ہیں ۔




وہیں حکومت نے کئی سخت شرائط کے ساتھ 15 اکتوبر سے اسکول کالج کھولنے کی اجازت تو دی ہے ، لیکن ان اسکول کے منتظمین کے مطابق ان حالات میں ابھی نہ تو اسکول کھولنا ممکن ہے اور نہ ہی والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے پر راضی ہوں گے ، ایسے میں اس سال کسی طرح کی اُمید رکھنا بے معنی ہے ۔

شہر کے پچھڑے علاقوں میں سرکاری اسکولوں کی کمی کو بہت حد تک چھوٹے پرائیویٹ اسکولوں نے پورا کیا ہے ، جن کے تمام اخراجات اور اساتذہ کی تنخواہیں طالب علموں سے حاصل ہونے والی فیس پر منحصر ہیں ، لیکن لمبے وقت تک اسکولوں کے بند ہونے اور موجودہ حالات میں ابھی آگے بھی حلات معمول پر آنے کی کوئی امید نہ ہونے کے سبب اب پچھڑے علاقوں میں کئی پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کے سامنے اب اسکول بند کر دینے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 06, 2020 11:07 PM IST