ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس چھوڑکرشیوسینا میں شامل ہوگئیں پرینکا چترویدی

اس سےقبل پرینکا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکے بایو سے کانگریس ترجمان ہونے کی اطلاع ہٹالی تھی۔

  • Share this:
کانگریس چھوڑکرشیوسینا میں شامل ہوگئیں پرینکا چترویدی
پرینکا چترویدی نےکانگریس چھوڑکرشیوسینا میں شمولیت اختیارکرلی۔

کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے ناراض ہوکرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اوراب وہ شیوسینا میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس کی اطلاع  شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے دی۔ پرینکا چترویدی گزشتہ کچھ دنوں سےکانگریس سےناراض چل رہی تھیں۔ دراصل گزشتہ دنوں پرینکا جب رافیل سے متعلق ایک پریس کانفرنس کرنےاترپردیش کےآگرہ پہنچی تھیں، تو وہاں پارٹی کےکچھ ممبران نےمبینہ طورپران سے بدسلوکی کی تھی۔ پرینکا چترویدی نے پارٹی کے ان کارکنان کو مبینہ طورپر ’غنڈہ‘ قراردیا تھا۔


پرینکاچترویدی کی شکایت کے بعد پارٹی نے بدسلوکی کرنے والے ممبران کو باہرنکال دیا تھا، لیکن بدھ کوانہیں پھر پارٹی میں شامل کیا گیا، جس کے بعد پرینکا چترویدی نے پارٹی کے برتاوکے تئیں ناراضگی ظاہرکی تھی۔


پریکنا چترویدی کے استعفیٰ پرکانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا کہ ٹھیک ہے، ’یہ ان کے اورکانگریس کے درمیان میں ہے‘۔ اس سے قبل پرینکا نے کانگریس صدرراہل گاندھی کو خط لکھا، جس میں انہوں نے کانگریس کےساتھ اپنے 10 سال کے سفرکا ذکرتو کیا ہی ہے، ساتھ ہی گزشتہ دنوں میں ان کے ساتھ ہوئے حادثہ کے بارے میں بھی لکھا ہے۔


اس سےقبل پرینکا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکے بایو سے کانگریس ترجمان ہونے کی اطلاع ہٹالی تھی۔ کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے اپنی پروفائل میں ’قومی ترجمان کانگریس‘ لگا رکھا تھا، جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا۔ پرینکا چترویدی کا شمار کانگریس کے مضبوط ترجمان میں ہوتا تھا، وہ پارٹی کا موقف میڈیا میں بہت بہتر طریقے سے رکھنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ اپنے جوابات سے مخالف سیاسی جماعتوں کی بولتی بھی بند کردیتی ہیں۔
First published: Apr 19, 2019 12:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading