جامعہ کے طلباء پرتشدد: انڈیا گیٹ پر کانگریس لیڈروں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھیں پرینکا گاندھی
انڈیا گیٹ پرپرینکا گاندھی کے ساتھ احمد پٹیل، غلام نبی آزاد، امبیکا سونی، مکل واسنک، آشا کماری، کے سی وینو گوپال، پی ایل پونیا، ناصر حسین بھی دھرنے پربیٹھےہوئے ہیں۔ دھرنے کے مقام پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان بھی جمع ہوگئے ہیں۔
انڈیا گیٹ پرپرینکا گاندھی کے ساتھ احمد پٹیل، غلام نبی آزاد، امبیکا سونی، مکل واسنک، آشا کماری، کے سی وینو گوپال، پی ایل پونیا، ناصر حسین بھی دھرنے پربیٹھےہوئے ہیں۔ دھرنے کے مقام پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان بھی جمع ہوگئے ہیں۔
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سانحہ کولے کرپرینکا گاندھی انڈیا گیٹ پردھرنے پربیٹھ گئی ہیں۔ پرینکا گاندھی کا یہ دھرنا 4 بجے سے جاری ہے اور6 بجے تک چلے گا۔ پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس کے دیگرلیڈربھی دھرنے پربیٹھے ہیں۔ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے لیڈرانڈیا گیٹ پرعلامتی احتجاج پربیٹھیں گے۔
انڈیا گیٹ پرپرینکا گاندھی کے ساتھ احمد پٹیل، غلام نبی آزاد، امبیکا سونی، مکل واسنک، آشا کماری، کے سی وینو گوپال، پی ایل پونیا، ناصرحسین بھی دھرنے پربیٹھےہوئے ہیں۔ دھرنے کے مقام پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان بھی جمع ہوگئے ہیں۔
Delhi: Priyanka Gandhi Vadra, KC Venugopal, AK Antony, PL Punia, Ahmed Patel, & other Congress leaders sit on a symbolic protest near India Gate over police action during students' protests in Jamia Millia Islamia (Delhi) & Aligarh Muslim University. pic.twitter.com/0E1ske0pGf
کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے، جس نے ملک کے نوجوان اورطلباء کے حقوق پرحملہ کیا ہے۔ اسی لئے، پرینکا گاندھی واڈرا اوردیگرسینئرکانگریسی لیڈروں نے انڈیا گیٹ پرشام 4 بجے سے اگلے دو گھنٹوں تک کے لئے علامتی احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Randeep Singh Surjewala, Congress: This is a government that has attacked the rights of youths & students of the country. That is why, Priyanka Gandhi Vadra & other senior Congress leaders have decided to sit on a symbolic protest at the India Gate from 4 pm, for the next 2 hours pic.twitter.com/YZv6NrHY1G
اس سے قبل کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ معاملے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئین اورطلباء پرحملہ کیا ہے، دہلی پولیس نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد طلباء پرحملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے لئے لڑیں گے، ہم اس حکومت کے خلاف لڑیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔