உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرینکا گاندھی کو سیتا پور پولیس نے کیا گرفتار، پی ایم مودی کو لکھیم پور آنے کا دیا تھا مشورہ

    Youtube Video

    پرینکا گاندھی کو سیتا پور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ غور طلب ہے کہ لکھیم پورسانحہ پر پرینکاگاندھی نے پی ایم مودی کوتنقیدکانشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کو لکھیم پورسانحہ کاویڈیودیکھنے کامشورہ دیاہے۔

    • Share this:
      پرینکا گاندھی کو سیتا پور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ غور طلب ہے کہ لکھیم پورسانحہ پر پرینکاگاندھی نے پی ایم مودی کوتنقیدکانشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کو لکھیم پورسانحہ کاویڈیودیکھنے کامشورہ دیاہے۔ ساتھ ہی وزیر اجےمشراکوبرخاست اوربیٹےکی گرفتاری کامطالبہ بھی کیاہے۔ وہیں پرینکاگاندھی نے پی ایم مودی کو لکھیم پورآنے کی دعوت دی ہے۔

      واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کے اوپر کسانوں کے قتل کا الزام لگا ہے۔ آشیش کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا کہ آشیش مشرا نے احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسانوں کے اوپر گاڑی چڑھا دی، جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔ حالانکہ آشیش مشرا نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔ آشیش نے الٹا یہ الزام لگایا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر نے بی جے پی حامیوں کے اوپر حملہ کیا، جس میں ان کی گاڑی ڈرائیور سمیت 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔

      ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اترپردیش ، کےلکھیم پور کھیری میں احتجاجی کسانوں کو، کار کےذریعہ روند نے کی مذمت کی۔ انھوں نے مرکزی وزیر کےبیٹے کی جانب سے کسانوں کو قتل کرنےکا الزام لگایا۔ اویسی نے مرکزی وزیر کو عہدے سے برطرف کرنے، اور معاملہ کی عدالتی جانچ کی حکومت سے مانگ کی۔ ایم آئی ایم، سپریمو ،نےمہلوکین کےاہل خانہ کو معاوضہ اور ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔ اویسی نے اس واقعہ کیلئے یوگی حکومت کو ذمہ دار قراردیا۔سیاسی لیڈروں کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دینے کی مذمت اور اور لکھیم پور جا کر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

      وہیں جماعت اسلامی ہند نے اترپردیش کے گاؤں لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri Incident)ک میں مبینہ سازشی حادثہ میں چار کسانوں کی اموات اور دیگر کئی افراد کے زخمی ہونے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یگانگت بھی کیا ہے۔ اس حادثے میں کل آٹھ لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے کہا کہ ”اس واقعہ کو حادثہ نہیں بلکہ مبینہ سازش کہا جارہاہے۔

      اترپردیش (Uttar Pradesh) کے ضلع لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) کے تکونیا علاقے میں اتوار کو پیش آئے تشدد میں مارے گئے چار کسانوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت 45۔45لاکھ روپئے کا معاوضہ اور ایک رکن کو سرکاری نوکری دے گی۔ علاوہ ازیں شدید طور سے زخمی 8 کسانوں کو 10-10 لاکھ روپئے کی مالی مدد دی جائے گی، ساتھ ہی پورے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے گی۔ آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ اور حکومت کی جانب سے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (نظم ونسق) پرشانت کمار اور دیگر اعلی افسران کے درمیان ہوئی بات چت میں یہ رضامندی نی ہے کہ حکومت اس تشددمیں جاں بحق ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کو 45۔45لاکھ روپئے کا معاوضہ دے گی۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کے اہل خانہ کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ مقتول کسانوں میں دلجیت سنگھ(32) باشندہ نانپارہ بہرائچ،گروندر سنگھ(20) باشندہ نانپارہ بہرائچ،لوپریت سنگھ(19)باشندہ پلیا لکھیم پور اور نچھتر سنگھ باشندہ دھورارا لکھیم پور شامل ہیں۔

      انہوں نے بتایا کہ تشدد کی وجوہات کی عدالتی جانچ کی جائے گی جسے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ یا موجود جج کریں گے۔ افسران نے تیقن دیا ہے کہ آٹھ دنوں کے اندر اس واقعہ میں ملوث سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ مگر مسٹر ٹکیت نے مملکتی وزیر کے استعفی اور ان کے بیٹے آشیش مشرا کی 24گھنٹے کے اندر گرفتاری کے مطالبے کو دہرایا ہے۔اس مطالبے پر افسران کا کہنا تھا کہ مملکتی وزیر کا استعفی ریاستی حکومت کے تحت نہیں ہے لیکن ان کے مطالبے کو مرکزی حکومت تک پہنچایا جائے گا اور آشیش مشرا کی گرفتاری کی جلد کوشش کی جائے گی۔

      ذرائع نے بتایا کہ تشدد میں زخمی ہوئے افراد کو دس دس لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا اور ان کے مفت علاج کا انتظام کیا جائےگا۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہونے پر انہیں علاج کے لئے لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ چھ کا علاج لکھیم پور کھیری ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔

      موصول اطلاع کے مطابق کسان لیڈر کے ساتھ ہوئی مفاہمت کے بعد کسانوں کی بھیٹر کم ہونی شروع ہوگئی ہے۔ کل تک مشتعل کسان اب امن کے ساتھ ضلع کے باہر جاتے نظر آنے لگے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے مہلوکین کا پنج نامہ کر اکر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔مفاہمت کے مطابق مہلوکین کے آخری رسومات کی ادائیگی پورے اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: