پرینکا گاندھی کو نوٹس، 1 اگست تک لودھی اسٹیٹ کا بنگلہ کرنا ہوگا خالی
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) کو 1 اگست تک لودھی اسٹیٹ میں واقع (Lodhi Estate Bungalow) خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 01, 2020 10:17 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) کو 1 اگست تک لودھی اسٹیٹ میں واقع (Lodhi Estate Bungalow) خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) کو 1 اگست تک لودھی اسٹیٹ میں واقع (Lodhi Estate Bungalow) خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ (Ministry of Housing and Urban Affairs) کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق یکم اگست کے بعدپرینکا گاندھی اس بنگلے میں نہیں رہ سکتی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی کے ایس پی جی سکیورٹی سسٹم کو ختم کردیا گیا ہے اور زیڈ پلس سکیورٹی سسٹم دیا گیا ہے۔ اس نظام کے مطابق جسے یہ سکیورٹی دی جاتی ہے اسے سرکاری بنگلہ فراہم کرنے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے۔ ایسے میں پرینکا گاندھی کو بنگلہ خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سشمتا دیو نے کہا ہے کہ اب کیوں قانون کی پیروی کی جارہی ہے؟ پرینکا گاندھی کی ایس پی جی سکیورٹی کا انتظام تو چھ مہینے پہلے ہی ہٹا لیا گیا تھا۔ جب ایس پی جی سسٹم ہٹایا گیا تھا تب بھی پرینکاسے بنگلہ خالی کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ تب انہوں نے ایکسٹینشن مانگا تھا جو اگست کے ماہ تک چلنے والا ہے۔ لیکن ہماری اصلی فکر پرینکا کی سکیورٹی کو لیکر ہے۔ حکومت کو ان کے سکیورٹی سسٹم سے کھلواڑ نہیں کرناچاہئے۔
غور طلب ہے کہ 30 جون تک پرینکا گاندھی پر 3,46,677 روپئے بقایہ ہیں۔ پرینکا سے بقایا رقم کی ادائیگی کو کہا گیا ہت۔ پرینکا گاندھی واڈرا فروری 1997 سے 35 لودھی اسٹیٹ میں رہ رہی ہیں۔